کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اقبال محمد علی انتقال کرگئے۔ ترجمان ایم کیوایم کے مطابق اقبال محمد علی کافی عرصے سےعلیل تھے اور اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ اقبال محمد علی جنرل الیکشن 2018 میں این اے 240 کراچی سے کامیاب ہوئے تھے۔
ان کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تھا وہ کجھ عرصہ سے علیل تھے۔ ان کی عمر 64 سال تھی۔ ان کا شمار ایم کیو ایم کے سینئر راہنماؤں میں ہوتا تھا۔ وہ جنرل الیکشن 2002، 2008، 2013 اور 2018 میں مسلسل ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔