Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں ممکنہ ہونے والی بارشوں سے آبادیوں کو نقصان سے بچانے کیلئے پیشگی موئثر انتظامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص میں ممکنہ ہونے والی بارشوں سے آبادیوں کو نقصان سے بچانے کیلئے پیشگی موئثر انتظامات کیے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہونے والی بارشیں گذشتہ بارشوں سے 20 فیصد زیادہ ہونے کا امکان ہے اس لئے آبادیوں کو نقصان سے بچانے کیلئے پیشگی موئثر انتظامات کرنے چاہئیں یہ بات انہوں نے دربارہال میں روینیو، بلدیات، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، حیسکو، ایل بی اوڈی، آبپاشی، لائیواسٹاک، صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر نے میونسپل و ٹاؤن کمیٹیوں اور پبلک ہیلتھ کے افسران کو ہدایت کی کہ راستوں اور نالوں سے بارش کا پانی نکالنے کیلئے پانی نکالنے والی مشینیں اور مطلوبہ مشنری تیار حالت میں رکھا جائے اس موقع پر ایل بی او ڈی کے افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں کے پانی کی روانی کیلئے ایل بی او ڈی نالوں کی صفائی کرائی جائے پانی کی روانی میں آنے والی رکاوٹیں ہٹائی جائیں محکمہ آبپاشی کے افسران کو ہدایت کی کہ نہروں کے معائنے کرکے نہروں کے کمزور پشتوں کو مضبوط کیا جائے جن نہروں میں بارش کے دوران شگاف پڑنے کا اندیشہ ہے ان کو مطلوبہ مشنری کی مدد سے مضبوط کیا جائے انہوں نے حیسکو افسران کو ہدایت کی کہ بارشوں سے قبل پمپنگ اسٹیشنوں پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے درختوں کی چھٹائی، لٹکنے والے اور کمزور بجلی کے تاروں اور پولوں کو تبدیل کیا جائے تاکہ بارش کے دوران جانی نقصان نہ ہو انہوں نے کہا کہ گرمی میں اضافہ ہورہا ہے بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ تکلیف میں ہیں پانی کی فراہمی میں بھی خلل پیدا ہورہا ہے انہوں نے حیسکو افسران کو مزید ہدایت کی کہ بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے محکمہ صحت کو افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں ایمبولینس، جان بچانے والی ادویات، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے محکمہ لائیو اسٹاک کے افسران کو ہدایت کی بارشوں سے قبل جانوروں میں بیماریوں سے حفاظت کیلئے ویکسین کی جائے، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی جو پینے کے پانی کی فراہمی کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی آخر میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارشوں کے دوران غفلت برتنے والے افسران کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔

 


یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: میرپورخاص پولیس کی مختلف تھانہ جات کی حدود میں کاروائیاں، بڑی تعداد میں گٹکے، دیسی شراب اور منشیات برآمد، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
https://www.nopnewstv.com/police-operations-in-different/

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے