میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ایس ایس پی میرپورخاص جاوید بلوچ کے احکامات کی روشنی میں ضلع میرپورخاص کے مختلف تھانہ جات کی حدود میں شراب، گٹکا اور منشیات فروش عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، ملزمان گرفتار، بڑی تعداد میں گٹکے، دیسی شراب اور منشیات برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق انچارج سی آئی اے کی اولڈ میرپور تھانے کی حدود حیدرآباد روڈ نزد ٹول پلازہ دوران گشت خفیہ اطلاع پر گٹکا فروش عناصر کے خلاف بڑی کاروائی، گٹکے سپلائی کی بڑی کوشش ناکام، گٹکا فروش ملزمان بنام عدنان غوری اور محمد عاصم قائمخانی گاڑی سمیت گرفتار، ملزمان کے قبضے سے 3150 انڈین ساختہ گٹکے اور 58 کلو گٹکے میں استعمال ہونے والی چھالیہ برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمہ اولڈ میرپور تھانے میں درج، ملزمان سے مزید تفتیش جاری۔ ایس ایچ او ٹاؤن کی متعلقہ تھانے کی حدود نزد ٹنڈو آدم ناکہ منشیات فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، منشیات فروش ملزم بنام محمد ابراہیم گرفتار، ملزم کے قبضے سے 50 پچاس گرام ہیروئن برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ ٹاؤن تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔ ایس ایچ او جھڈو کی متعلقہ تھانے کی حدود سامارو روڈ نزد چانگ موری شراب فروش عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، شراب فروش ملزم بنام بھوجو کولہی گرفتار، ملزم کے قبضے سے دس لیٹر دیسی شراب برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ جھڈو تھانے میں درج، ملزم سے مزید تفتیش جاری۔
![]()
یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: ممکنہ بارشوں کے پیش نظر ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص کے رہنماﺅں کا پمپنگ اسٹیشنوں اور مرکزی نالوں کا دورہ
https://www.nopnewstv.com/in-view-of-possible-monsoon/