کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) بین الاقوامی معیار کے مطابق تعلیمی اہداف حاصل کئے جائیں گے یہ بات آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ اور ایکسٹریم کامرس میگنا کارٹا کالج کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے موقع پر کہی اس موقع پر وائس چیئرمین محمد عتیق نصیر، صدر کراچی ریجن فرقان بلال کے علاوہ ای سی ایم سی سی سید طحٰہ بن حسن، ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ ایم سی سی عثمان اکرم، فاؤنڈر اینڈ سی ای او سنی علی، ڈاکٹر گلفام باغور، ڈائریکٹر ڈاکٹر حفیظ، ایچ او آئی اور ایکسٹریم کامرس کے چیف آف کاشف جعفری بھی موجود تھے، سید طارق شاہ نے کہا کہ اپسما کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کے انٹرنیشنل معیار کے اساتذہ کو یکجا کر کے ان کی صلاحیتوں سے طلباء کو اعلیٰ درجے کی تعلیم اور کاروبارکے جدید طور طریقوں سے رو شناس کرانا ہے انہوں نے کہا کہ ایکسٹریم کامرس میگنا کارٹا کالج بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ادارہ ہے جو پاکستانی نوجوانوں کو اعلیٰ معیار کی تعلیم کے ساتھ ساتھ کامیاب بزنس مین بنانے کے لئے پر عزم ہے تا کہ وہ ایمیزون کے ذریعے مختلف مصنوعات فروخت کرکے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ کماسکیں اس تربیتی پروگرام کا مقصد یہ بھی ہے کہ اس سے پاکستان میں بے روز گاری کا خاتمہ ہوگا اور ہر نوجوان بر سر روز گار ہو سکے گا، سید طارق شاہ نے کہا کہ اس سے نوجوانوں کی کاروباری صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا اور غربت کا خاتمہ ہو سکے گا کیونکہ اس سے نوجوان اہم چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں گے اور انکی تعلیم کے ساتھ اسکلز میں اضافہ ہوگا اس موقع پر ایکسٹریم کامرس میگنا کارٹا کالج کے ڈائریکٹر بزنس ڈویلپمنٹ عثمان اکرم نے کہا کہ ہم اس خواب کی تعبیر میں مدد کے لئے برطانیہ اور پاکستان سے عالمی سطح کے اساتذہ کی ایک ٹیم کو ساتھ لائے ہیں تاکہ ہم پاکستانی یوتھ کی تعلیمی اور اسکلز کی صلاحیتوں کو بڑھاوا دے کر ان کے اعلیٰ کیریئر کو کامیابی کے ساتھ تیز رفتار راستہ فراہم کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بہتر اختیارات کے ساتھ ایک اچھے طالب علم اور بزنس مین بن سکیں۔