تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سیلاب کی وجہ سے چترال میں دنین، گرم چشمہ اور دیگر وادیوں کی بند سڑکوں کو این ایچ اے نے کھول دیا

سیلاب کی وجہ سے چترال میں دنین، گرم چشمہ اور دیگر وادیوں کی بند سڑکوں کو این ایچ اے نے کھول دیا

چترال (رپورٹ: گل حماد فاروقی) حالیہ بارشوں اور پہاڑوں پر برفانی تودے گرنے سے جو تباہ کن سیلاب آیا تھا اس نے چترال کی مختلف وادیوں کی سڑکوں کو بند کیا تھا۔ ضلع اپر چترال میں بھی محتلف مقامات پر سیلاب آیا تھا۔ اسی طرح لوئیر چترال میں گرم چشمہ کے سڑک پر شوغور، بیلپھوک، شہزادہ رفیع کے گھر کے ساتھ کنیس گار، شالی گول، ائیر پورٹ روڈ، بلچ وغیرہ میں مین شاہراہ ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند تھا تاہم نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے دن رات مشنری لگا کر اس سڑک کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے کھول دیا۔ اسی طرح سیلاب کی وجہ سے زنانہ ڈگری کالج روڈ چترال کی طرف شاہ ڈوک میں سڑک بند تھی جسے کھول دیا گیا۔

مزید پڑھیں: معاشی بحران کی وجوہات ۔۔۔ تحریر: تہمینہ فاطمہ
https://www.nopnewstv.com/current-economic-crisis

پشاور چترال روڈ پر مختلف مقامات پر سیلاب کی وجہ سے مین شاہراہ بکر آباد اور چمرکن کے مقام پر دو جگہ بند تھی جسے ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے بشیر احمد ٹھیکدار نے بتایا کہ جب سیلاب کی وجہ سے یہ سڑکیں بند ہوئی تھی تو مجھے این ایچ اے حکام کی طرف سے ہدایت ملی تھیں کہ ان سڑکوں پر فوری کام شروع کیا جائے جنہیں دن رات محنت کرکے کھول دیا گیا ہے اور اب اس پر ٹریفک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کا سطح بلند ہوچکا ہے اور گرمی کی وجہ سے گلیشئر پھٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے سیلاب آتا ہے اور اس میں پتھر اور ملبہ آکر دریا کی سطح بلند کرتا ہے جس سے پانی اوپر آکر آس پاس کی آبادی اور زیر کاشت زمین کو نقصان پہنچاتا ہے۔ سعید الرحمان نے بتایا کہ این ایچ اے والوں نے بہترین تارکول سڑک بنائی تھی جو سیلاب کی وجہ سے سڑک بند ہوا تھی اب وہ دن رات کام کرکے سڑک کھول دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہ ڈوک میں یہاں میری بلاک فیکٹری تھی جسے سیلاب اور دریا کی کٹائی کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان پہنچا اور میرا روزگار بند ہوا اسی طرح یہاں ایک فٹ بال گراؤنڈ بھی تھا جس کے اوپر اتنا ملبہ جمع ہوا کہ اب یہ اکسکیویٹر کے بغیر صاف بھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ان کو کم از کم ایک بلڈوزر یا اکسیویٹر مشین فراہم کی جائے تاکہ وہ یہ ملبہ ہٹاکر اپنے بچوں کیلئے رزق حلال کما سکے۔ انوارا الدین کا گھر بھی اسی علاقہ میں ہے انہوں نے کہا کہ میرے گھر کے سامنے بھی سیلاب کی وجہ سے راستہ بند ہوا تھا جو سڑک سے اوپر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب سیلاب نے یہاں آکر تباہی مچائی تو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کسی نے بھی ہمارا حال احوال تک نہیں پوچھا۔ انہوں نے بھی مطالبہ کیا کہ حکومت ان کو بھی کوئی مشنری فراہم کرتے تاکہ وہ اپنے گھر کا راستہ صاف کرے۔ مقامی لوگوں نے بشیر احمد کے کام پر تسلی کا اظہار کیا کہ انہوں نے بڑی محنت سے یہ تمام راستے کھول دیے ہیں اور عوام کیلئے سفری آسانی پیدا کردی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

icc women’s championship: indies women beat pakistan women by 113 runs in first odi۔

Karachi, by (Zeeshan Hussain) A career-best 140 not out by Hayley Matthews gave the West …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے