Home / اہم خبریں / ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے پشاور کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوگا۔ وزیر بلدیات اکبر ایوب خان

ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے پشاور کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوگا۔ وزیر بلدیات اکبر ایوب خان

پشاور (رپورٹ: اصغر شاہ) وزیر بلدیات، دیہی ترقی و پارلیمانی امور اکبر ایوب خان نے پشاور ترقیاتی ادارہ پر زور دیا ہے کہ حیات آباد اور ریگی ماڈل ٹاؤن کی طرح اپنی سنہری روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پورے پشاور کو پھولوں، باغوں اور پارکوں کا شہر بنایا جائے اور اسکی عظمت رفتہ بحال کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے جبکہ اسکی شاہراہوں، بازاروں اور گلی کوچوں کو بھی اتنا روشن بنایا جائے کہ رات کو دن کا گماں ہو وہ صوبائی حکومت کی جانب سے پورے ضلع پشاور تک پی ڈی اے کے دائرہ کار کو توسیع دینے کے تناظر میں ڈائریکٹر جنرل پی ڈی اے امارہ خان کے ساتھ جائزہ اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے سیکرٹری بلدیات شکیل احمد بھی اس موقع پر موجود تھے اکبر ایوب خان نے واضح کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن اور وزیراعلی محمود خان کی ہدایات کے تحت ہم نے صوبائی دارالحکومت پشاور کی آلودگی کو ختم کرکے اس حد تک ماحول دوست اور صحت افزا شہر بنانا ہے کہ یہ شہر غیر ملکی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کیلئے بھی پرکشش بنے اور اسے عالمی پذیرائی ملے جو پی ڈی اے کیلئے بھی چیلنج سے کم نہیں انہوں نے کہا کہ پی ڈی اے نے پشاور کی تمام شاہراہوں کے دونوں جانب فٹ پاتھ اور شجرکاری کو فروغ دینا ہے اور اس کام میں شہریوں کا تعاون حاصل کرکے شجرکاری اور سبزہ جات کا عمل گلی محلوں تک پھیلانا ہے تاکہ یہاں بارشوں کا سلسلہ بھی بڑھے اور اس تاریخی شہر کا درجہ حرارت کم سطح پر لایا جا سکے وزیر بلدیات نے گندھارا ویلی سٹی کے نام سے نیا شہر بسانے کیلئے فزیبلٹی اور منصوبہ بندی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور واضح کیا کہ شہر کی پلاننگ میں جدید ٹاؤن شپ کی تمام تخلیقی جھلکیاں نظر آنی چاہئیں اسی طرح بی آر ٹی چمکنی ڈپو سے ملحقہ تین ارب روپے کی لاگت سے جدید بس ٹرمینل کی تعمیر کا پی سی ون بھی جلد تکمیل کا متقاضی ہے اکبر ایوب خان نے پیر زکوڑی برج کی تزئین و کشادگی اور حیات آباد ڈیٹور روڈ کے آخری حصے کی جلد تکمیل میں پیشرفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پشاور شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک اژدھام پر کنٹرول کا انحصار بھی اس طرح کی سکیموں پر ہے جن میں مزید تاخیر کی اب کوئی گنجائش نہیں ہے وزیر بلدیات نے حیات آباد و ریگی ٹاؤن میں کھربوں روپے مالیت کے قیمتی پلاٹس، پلازوں، اڈہ جات اور پارکنگ ایریاز کی نیلامی سے متعلق تجاویز کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اب انہیں فوری مشتہر کیا جائے انکی بدولت ادارے کی آمدن میں اضافے کے علاوہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا انہوں نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کی آؤٹ سورسنگ پر بھی کاروائی تیز کرنے کی ہدایت کی اسی طرح انہوں نے پشاور کی پانچ نہروں کے اطراف آبادیوں کا نکاس موڑ کر ان نہروں میں صرف دریاؤں کا شفاف پانی یقینی اور شاہراہوں پر جدید روڈ لائٹس کی تنصیب کی سکیموں کو بھی اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے انہیں جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی اکبر ایوب خان نے امید ظاہر کی کہ اگلے چند مہینوں میں پی ڈی اے کے ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے پشاور کا نقشہ ہی بدل چکا ہوگا اور اس کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے خوبصورت ترین شہروں میں ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے