Home / اہم خبریں / پی ٹی آئی میرپورخاص کے ضلعی صدر کی جانب سے نومنتخب عہدیداران اور کارکنان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

پی ٹی آئی میرپورخاص کے ضلعی صدر کی جانب سے نومنتخب عہدیداران اور کارکنان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) پاکستان تحریک انصاف میرپورخاص کے ضلعی صدر آفتاب قریشی کی جانب سے نو منتخب پی ٹی آئی سٹی میرپورخاص، یوتھ ونگ، انصاف لائر فورم، ڈسٹرکٹ ویمن ونگ، ویلفیئر ونگ ( بیت المال) کے عہدیداران اور کارکنان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا گیا، تقریب سے پی ٹی آئی ضلع میرپورخاص کے صدر آفتاب قریشی، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء ملک راجہ عبدالحق، پی ٹی آئی ویمن ونگ کی مرکزی نائب صدر کنول اعجاز رندھاوا، پی ٹی آئی سٹی صدر توصیف رضا ملک، پی ٹی آئی سٹی کے جنرل سیکریٹری فیصل خان زئی، پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ (ریجن) اطلاعات سیکریٹری و بیت المال کو آرڈینیٹر، حمید راجپوت، پی ٹی آئی یوتھ ونگ ریجنل سینئر نائب صدر کاشف قائم خانی، ضلع میرپورخاص پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے صدر علی رضا قائم خانی، انصاف لائر فورم کے صدر ایڈوکیٹ وقار ملک نے خطاب کیا۔

تقریب میں پی ٹی آئی لندن کے کارکن آغا عاطف، پی ٹی آئی ضلع میرپورخاص کے سینئر نائب صدر رزاق سومرو، پی ٹی آئی کے ریجنل صدر اکبر پلی، پی ٹی آئی ضلع میرپورخاص کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ اعجاز رندھاوا سمیت پی ٹی آئی کے سینئر کارکنان وکلاء اور صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر پی ٹی آئی آفتاب قریشی پی ٹی آئی کے سینئر رہنماء ملک راجہ عبدالحق، سٹی صدر توصیف ملک، پی ٹی آئی ویمن ونگ کی مرکزی نائب صدر کنول اعجاز رندھاوا نے کہا کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ عمران خان اس ملک کا وزیر اعظم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد نے قوم کو شعور اور ماضی کے حکمرانوں کی کرپشن بدعنوانی کو ختم کیا۔ الحمد للہ آج ہمارے ملک میں لٹیروں چوروں کی کوئی جگہ نہی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے