تازہ ترین
Home / اہم خبریں / وزیر اعظم کے پروپگنڈے اور سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی بھرپور قوت کے ساتھ عوام میں موجود ہے۔ ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب

وزیر اعظم کے پروپگنڈے اور سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی بھرپور قوت کے ساتھ عوام میں موجود ہے۔ ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے پروپگنڈے اور سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی بھرپور قوت کے ساتھ عوام میں موجود ہے پیپلز پارٹی سندھ سمیت پاکستان کے عوام کے مفاد میں کام کرتی رہیگی ایس او پیز پر عمل درآمد سے کورونا مثبت کیسز کی شرح میں کمی ہو رہی ہے ایم کیوایم اپنی سیاست کو بچانے کے لئے تفریق کو پروان چڑھا رہی ہے۔ وہ ہفتے کو سندھ اسمبلی میڈیا کارنر پر گفتگو کر رہے تھے بیرسٹرمرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا کیسزمیں کمی ہوئی ہے کراچی سمیت سندھ کے کئی اضلاع میں پابندیوں کے اثرات نظرآئے ہیں کیسز کم ہونے کے بعد سختیوں میں کمی کی گئی ہے 28 جون سے سندھ بھرکی درگاہیں کھل جائیں گی لوگ ایس اوپیز کا خیال رکھیں اسکولز بھی کھل رہے ہیں پرائمری اسکولز بھی کھل رہے ہیں شہریوں کے تعاون اور مدد کے بغیر کیسز میں کمی ممکن نہیں تھی شہری خود کوویکسینیٹ کروائیں تاکہ اس وباء سے محفوظ رہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سائٹ کے صنعتی ورکرزسے وعدہ کیا تھا اس کی تکمیل ہو رہی ہے آج کراچی سائٹ زون میں نئی بنی 15 سڑکوں کا افتتاح ہونے جارہا ہے ماڑی پور روڈ کو مکمل کر دیا گیا ہے کراچی شہرکے لئے نئے مالی سال میں نئے منصوبے شامل کئے گئے ہیں نئے سال میں شہری نئی سڑکیں انڈر پاسز اور فلائی اوورز بنتے دیکھیں گے سندھ حکومت اپنے فنڈز کو استعمال کرتے ہوئے یہ کام کر رہی ہے وفاقی حکومت نے کسی نعرے اور وعدے کو وفا نہیں کیا ملیر لنک روڈ اور ملیرایکسپریس وے اس کے علاوہ ہے وعدے تو وفاقی حکومت نے بھی کیے وفاقی حکومت سے سوال کریں کہ انہوں نے کون سااعلان یا وعدہ پورا کیا وزیر اعظم کے پروپیگنڈے اور سازشوں کے باوجود پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے موجود ہے پیپلز پارٹی سندھ کی عوام کے مفاد میں کام کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کبھی نہیں دیکھا کہ حکومت قومی اسمبلی میں احتجاج کرے پی ٹی آئی دور میں حکومتی ارکان بجٹ سیشن میں ہنگامہ کر رہے تھے بلاول بھٹو نے غربت افلاس بیروزگاری اور مہنگائی پر بات کی کارکردگی بتانے کے بجائے حکومت ذاتیات پر اتر آئی ہے پی ٹی آئی نے بیڑہ غرق کیا ہے پارلیمان کی بے توقیری کرکے کیا پیغام دیا جا رہا ہے گالم گلوچ کی سیاست نہیں ہونی چاہیئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو کراچی نے طاقت دی انہوں نے شہر کو نظر انداز کیا جب ان کے پاس سب اختیارات تھے تو کراچی کے لئے کیا کیا ؟ کراچی کی مردم شماری کم دکھانے پر ایم کیو ایم کیوں خاموش رہی کیا حیدرآباد میں یونیورسٹی بن گئی ہے؟ ایم کیو ایم اب اپنے نعروں سے لوگوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہی ہے ایم کیوایم اپنی سیاست کو بچانے کے لئے تفریق کو پروان چڑھا رہی ہے، ہم نے تفریق اور منفی سیاست کا خاتمہ کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے