تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ میں محکمہ تعلیم میں 244 ارب خرچ کرنے کے باوجود 69 لاکھ 45 ہزار سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو

سندھ میں محکمہ تعلیم میں 244 ارب خرچ کرنے کے باوجود 69 لاکھ 45 ہزار سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ علامہ راشد محمود سومرو

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) جمیعت علماء اسلام ف سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے اپنی جاری بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں محکمہ تعلیم میں 244 ارب خرچ کرنے کے باوجود 69 لاکھ 45 ہزار سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، سندھ کے غریب مسکین ہاریوں کے بچوں کیلئے تعلیم نہی ہے، 69 لاکھ 45 ہزار 807 بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچوں کو دینی تعلیم کے ساتھ رہائش، کھانا، میڈیکل اور دیگر سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں، حکومت اسکولوں سے باہر تعلیم سے محروم 70 لاکھ بچوں کو مدارس میں داخل کرائے، مدارس خرچہ برداشت کریں گے، محکمہ تعلیم کو جے یو آئی کے حوالے کیا جائے، بہتر تعلیم، اسکولوں کی مرمت، سہولیات فراہم کی جائیں گی، ایک طرف سندھ کے 70 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں دوسری طرف مدارس کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جاتا ہے، سندھ حکومت بتاۓ تعلیم کیلئے سالانہ مختص 244 ارب روپے کہاں خرچ ہوتے ہیں؟ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں صوبہ سندھ میں 12 ہزار 444 اسکول بند ہیں، اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں قائم سرکاری اسکولوں میں 19 ہزار 659 اسکولوں میں واش رومز کی سہولت تک موجود نہیں ہے۔ سندھ میں اربوں روپے کی بجٹ استعمال کرنے کے باوجود 31 ہزار 872 اسکول بجلی کی سہولت سے محروم ہیں، بلاول بھٹو زرداری کی صوبائی حکومت کے ہوتے ہوئے صوبے میں 47 ہزار 919 اسکولوں میں لائبریری کی سہولت میسر نہیں ہے، سندھ میں 7 ہزار 733 اسکولز بنا عمارت کے چل رہے ہیں، یہ وہ تبدیلیاں ہیں جو بلاول بھٹو زرداری سندھ میں لانا چا رہے ہیں، سندھ حکومت اب عوام کی جان چھوڑے، دیگر محکمہ کی طرح تعلیم کا بھی بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے، نااہل حکمرانوں سے جان چھڑانے کیلئے عوام کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے