تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پنجاب میں ڈینگی نے ایک بار خطرے کی گھنٹی بجا دی

پنجاب میں ڈینگی نے ایک بار خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور (بیورو رپورٹ) محکمہ صحت نے صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے انسداد ڈینگی اقدامات شروع کر دیے جس کے تحت تمام اضلاع میں ڈینگی وارڈز اور ڈینگی آئی سی یو فعال کردیے گئے ہیں اور انسداد ڈینگی مہم کے لیے صوبے میں فوری طور پر 10929 ہیلتھ ورکرز کو عارضی بنیاد پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ انسداد ڈینگی کے لیے کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز اور افسران کی اتوار کی چھٹیاں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی کے اس سال 44 مریض سامنے آنا تشویشناک ہے جبکہ گزشتہ سال مئی کے آخر تک صوبے بھر میں 9 مریض رپورٹ ہوئے تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

اسپیکر سندھ اسمبلی سے عورت فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، خواتین کے حقوق اور بااختیار بنانے کے اقدامات پر گفتگو

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے عورت فاؤنڈیشن کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے