Home / Home / وطن عزیز پاکستان! ۔۔۔ تحریر: عاکفہ وحید (سرگودھا)

وطن عزیز پاکستان! ۔۔۔ تحریر: عاکفہ وحید (سرگودھا)

ہندوستان میں بیسوی صدی کے غلامی کی زنجیروں میں جکڑے، اسلام دشمنوں کے ظلم وستم سہتے ہوئے مظلوم مسلمانوں کے دکھی دلوں کی پکار پر جب رب کائنات نے کن فرمایا تو 27 رمضان المبارک کی ایک مبارک ترین رات یعنی شب قدر میں ایک ملک ”اسلامی جمہوریہ پاکستان” وجود پزیر ہوا۔
14 اگست 1947 کو دنیا کے نقشے پر ابھرنے والے اس ملک ”پاکستان” کی بنیادوں میں لاکھوں شہیدوں کا لہو شامل ہے، جو خوشبو بن کر باد نسیم کی طرح اس وطن کے ذرے ذرے کو معطر کرتا ہے۔ پاکستان کو بنانے کے لئے لیے اگر اس وقت سر سید احمد خان، علامہ محمد اقبال اور قائداعظم جیسے عظیم لوگوں نے دوڑ دھوپ کی تو آج بہت سے محب وطن اس ملک کو قائم و دائم رکھنے کے لئے کوشاں ہیں۔ جن میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور عبدالستار ایدھی جیسے لوگ سرفہرست ہیں۔ جنہوں نے اپنی ساری زندگی اس ملک کی خدمت میں وقف کر دی۔ اس کے علاوہ ہماری مسلح افواج جو دن رات اپنے وطن اور اس کے باشندوں کے تحفظ کے لیے سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہے۔ پاک فوج کے یہ بہادر جوان اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے لیے ایک لمحہ نہیں لگاتے۔ پاکستان کے نوجوان ” حب الوطن من الایمان” کی عملی تصویر ہیں جس کی ایک مثال 1965 کی جنگ ہے، جب بھارت نے وطن عزیز پر رات کے اندھیرے میں حملہ کر دیا تو پاکستان کے یہ باشندے دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن گئے اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔
پاکستان ان چند ممالک میں سے ایک ہے جہاں چاروں موسموں سردی، گرمی، بہار اور خزاں سے لطف اٹھایا جاسکتا ہے۔ پاکستان قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ اس کے شمالی علاقہ جات دنیا بھر کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں۔ دنیا کی دوسری بڑی چوٹی کیٹو کے علاوہ کنکورڈیا کے مقام پر دنیا کے سو میں سے چالیس بلند ترین چوٹیاں بھی پاکستان میں واقع ہیں۔ پاکستان میں بہت سے قدرتی ذخائر بھی پائے جاتے ہیں جس میں گیس اور کوئلے کے ذخائر قابل ذکر ہیں۔
آج وطن عزیز کو بہت سے مسائل درپیش ہے جیسا کہ رشوت، چوری، منشیات، ماحولیاتی آلودگی اور بڑھتی ہوئی آبادی وغیرہ۔ اگر ہم سب یکجا ہو کر ان مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے تو ان کا سد باب ممکن ہے۔ پاکستان کو ہم نے اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا اس لئے ہمیں چاہئے کہ یہاں اسلامی روایات کو فروغ دیں اور اسلامی قوانین پر سختی سے عمل پیرا ہوں تاکہ پاکستان ترقی یافتہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہو سکے۔
ہم ہیں وطن عزیز کے ذروں کی حرمت کے رکھوالے
ہم ہیں حرف لا الہٰ کے ترجمان بے خطر
دعا ہے کہ اللہ رب العزت پاکستان کو دشمنوں کے ناپاک عزائم سے محفوظ رکھے اور اسے تاقیامت قائم و دائم رکھے۔ آمین!
پاکستان زندہ باد!

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ 3 دسمبر 2024 کی خبریں۔ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے