کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سمیر میر شیخ نے صوبائی وزیر زراعت اسماعیل راہو کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ اسماعیل راہو نے محکمہ زراعت کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے اسماعیل راہو کی نالائقی کے باعث این ڈی ایم اے نے فصلوں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ٹڈی دل کا خاتمہ کیا اسماعیل راہو کی سرپرستی میں سندھ کے سو سے زائد ٹیوپ ویلز غیر فعال ہیں ٹیوب ویلیز کی مشنری یا تو چوری ہوگئی یا خراب پڑی ہیں عملہ آج بھی گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہا ہے انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وزیر موصوف کی صبح جھوٹ سے شروع ہوکر رات بھی جھوٹ پر ختم ہوتی ہے، اسماعیل راہو جیسے جعلی جیالوں کی وجہ سے پی پی نے اپنی اصل پہچان کھو دی ہے سندھ کے کسانوں کا اصل دشمن اسماعیل راہو ہے، وزیر زراعت کی وجہ سے سندھ میں کھیتی کا عمل سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے، سندھ کے کسانوں پر پی پی کے شیطان سوار رہتے ہیں پی پی نے ڈاکوؤں کے معاملے سے عوام کا دھیان بھٹکانے کیلئے پانی پر ڈرامہ شروع کیا ہے جلد سندھ کو پی پی کے شیطانوں سے آزاد کروائیں گے وفاقی حکومت کیخلاف غلط تاثر دینا پی پی کا وطیرہ ہے 14 سال سے پی پی نے سندھ کے عوام کا استحصال کیا عمران خان نے ان تمام کرپٹ حکمرانوں کی منفی سیاست کے دروازے بند کردیئے ہیں۔