Home / Home / ایک پُرامن اور مثالی معاشرے کی تشکیل کے لیے انسانیت کو بنیاد بنایا جائے۔

ایک پُرامن اور مثالی معاشرے کی تشکیل کے لیے انسانیت کو بنیاد بنایا جائے۔

 

ضروری ہے کہ ہم رنگ، نسل، مذہب اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کو عزت دیں

سوسائٹی کے ہر فرد کو نوجوان نسل کے ساتھ وقت گزارنے اور ان کی راہنمائی کی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی : اشرف جان سندھو

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) مسیحی سماجی رہنما اشرف جان سندھو نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاشرتی ہم آہنگی، نوجوانوں کی کردار سازی اور خاندانی نظام کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک پُرامن اور مثالی معاشرے کی تشکیل کے لیے ضروری ہے کہ ہم رنگ، نسل، مذہب اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کو عزت دیں اور انسانیت کو بنیاد بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ والدین کی جانب سے عدم توجہ اور تربیت کے فقدان کے باعث کم عمری میں کورٹ میرج، غیر مذاہب میں شادیاں اور دیگر حساس نوعیت کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جو معاشرے کے لیے لمحہِ فکریہ ہے۔ اشرف جان سندھو کے مطابق سوسائٹی کے ہر فرد کو نوجوان نسل کے ساتھ وقت گزارنے اور ان کی راہنمائی کی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔ انہوں نے موبائل فون، بالخصوص اسمارٹ فون کے غلط استعمال کو نوجوانوں کی اخلاقی تباہی کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی روزمرہ سرگرمیوں اور نقل و حرکت پر گہری نظر رکھیں۔ اشرف جان سندھو نے کم عمر بچیوں کی شادی کی روک تھام کے لیے حالیہ قانون سازی کا خیرمقدم کرتے ہوئے زور دیا کہ اسے موثر طریقے سے نافذ کیا جائے۔ انہوں نے نوجوانوں، بالخصوص مسیحی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ تعلیم، اخلاقیات اور سماجی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور ملک کی ترقی میں مثبت اور فعال کردار ادا کریں۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان، شان مسعود قیادت کریں گے

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے