ہسپتال کی ایمرجنسی، ڈائیلیسز یونٹ، مین اسٹور اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا۔
سرکاری صحت کے اداروں پر عوام کا اعتماد بحال رکھنے کے لیے ہسپتال انتظامیہ کا کردار نہایت اہم ہے: ڈاکٹر کاشف ندیم
کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ہیلتھ ڈاکٹر کاشف ندیم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (THQ) کمالیہ کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر میاں عدیل عرف بھی موجود تھے، جنہوں نے انہیں ہسپتال کی ایمرجنسی، ڈائیلیسز یونٹ، مین اسٹور اور مختلف وارڈز کا تفصیلی معائنہ کروایا۔ اس موقع پر ڈی ایم ایس ڈاکٹر غلام عباس ایڈمن افیسر علی تصارم بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر میاں عدیل عارف نے بتایا کہ ہسپتال کی ایمرجنسی، ڈائیلیسز، سی سی یو اور دیگر شعبوں میں آنے والے مریضوں کو تمام طبی سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مریضوں کی دیکھ بھال اور علاج معیاری اصولوں کے مطابق جاری ہے۔ ڈاکٹر کاشف ندیم نے ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق مریضوں کو ہر ممکن معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ عوام کا اعتماد سرکاری صحت کے اداروں پر مزید مضبوط ہو۔