تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص، حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد ڈویژن کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان تشکیل دیے جا رہے ہیں- ممتاز ہالیپوتہ ڈائریکٹر سندھ اربن ڈائریکٹوریٹ

میرپورخاص، حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد ڈویژن کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان تشکیل دیے جا رہے ہیں- ممتاز ہالیپوتہ ڈائریکٹر سندھ اربن ڈائریکٹوریٹ

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات حکومت سندھ کے سندھ اربن ڈائریکٹوریٹ پالیسی منصوبے کے تحت ضلع میرپورخاص، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے شہروں کی بہتری کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنے، ترقی کرنے اور مستقبل میں درپیش مسائل سے بچنے کیلئے منصوبہ بندی تشکیل دینے کے متعلق دربار ہال میرپورخاص میں ضلعی انتظامیہ، متعلقہ محکموں کے افسران، اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کا ایک روزہ مشاورتی ورکشاپ منعقد ہوا۔ اس موقع پر سندھ اربن ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر ممتاز ہالیپوتہ نے اس پروگرام کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے اس ڈائریکٹوریٹ کو قائم کرنے کا مقصد صوبائی اور شہری سطح پر ماسٹر پلان تشکیل دینا، منصوبہ بندی کرنا اور مستقبل کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بندی کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کے تحت 20 سال پیشگی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جس میں ضروریات کے مطابق مزید منصوبے شامل کئے جائیں گے ۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں میرپورخاص، حیدرآباد اور شہید بینظیر آباد ڈویژن کے 14 شہروں کے ماسٹر پلان تشکیل دیے جا رہے ہیں کیونکہ شہروں کی پائیدار ترقی کیلئے وہاں کے شہریوں کا تعاون نہایت ضروری ہے۔ ممتاز ہالیپوتہ نے مزید کہا کہ اس ورکشاپ کا مقصد یہاں کے شہریوں کو ترقی کیلئے ذہنی طور پر تیار کرنا ہے اس لئے پیشگی منصوبہ بندی کر کے اپنے شہر کو خوبصورت بنانا ہوگا ۔ پلاننگ کنسلٹنٹ مسعود احمد جعفری نے بتایا کہ کسی بھی شہر کی ترقی بڑھتی ہوئی آبادی کو مد نظر رکھتے ہوئے پیشگی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت پیش آتی ہے ۔ ورکشاپ میں مذکورہ شہروں کی ترقی میں شعبہ تعلیم، صحت، ماحولیات، پانی، ڈرینیج اور متعلقہ شعبوں کے متعلق سروے کی گئی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔ ان کو روائز کرنے میں مستقبل کے منصوبوں کے متعلق مشاورت اور سفارشات بھی تشکیل دی گئیں۔ ورکشاپ میں وزیر اعلیٰ سندھ کے سابق مشیر قیصر بنگالی، اسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ گلاب علی تنوار، کنسلٹنٹ بابر علی شاہ، میرپورخاص، تھرپارکر اور عمرکوٹ ضلعوں کے متعلقہ محکموں کے افسران، سول سوسائٹی کے نمائندوں شہزادو ملک، محمد بخش کپری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے