تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی ضلع غربی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ سمیع الحق سواتی

کراچی ضلع غربی میں اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔ سمیع الحق سواتی

کراچی (نوپ نیوز) جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کی قیادت میں جے یو آئی کے وفد نے مقتول امان اللہ کے والد حاجی شادمان کے ہمراہ ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، اس موقع پر جے یو آئی رہنماؤں مولانا ملک عنایت اللہ مسعود، مولانا نور سلیم صابر، محمد شریف گبول و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، جے یو آئی وفد نے ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ معصوم شہریوں سے چھینا جھپٹی کے دوران قتل و غارتگری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن کرکے انہیں فوری گرفتار کیا جائے، ضلع غربی کے مضافات میں منیشات کی لت میں ملوث جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے ورنہ حالات مزید سنگین ہو سکتے ہیں، اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے گلشن معمار تھانے کی نفری اور پٹرولنگ موبائل وین میں اضافے کی مظوری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 24 نئے پولیس اہلکار جلد گلشن معمار تھانہ جوائن کرلیں گے، انہوں نے مقتول امان اللہ کیس کے حوالے سے لواحقین کو ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ قاتل بچ نہیں سکتے اور جلد قانون کے شکنجے میں ہوں گے۔

مزید پڑھیں: ڈاکٹر عافیہ کی والدہ عصمت صدیقی کی طبعیت بگڑ گئی اسپتال میں داخل، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی پوری قوم سے خصوصی طور پر دعاﺅں کی اپیل
https://www.nopnewstv.com/mother-of-dr-aafia-hospitalized

جے یو آئی وفد نے ڈی آئی جی ویسٹ کو امن و امان کے بحالی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ قیام امن کیلئے پولیس اہلکاروں کی لازوال قربانیاں ہیں محکمہ پولیس وطن عزیز کا اہم ستون ہے، عوام کے اعتماد کی بحالی کیلئے فرض شناس افسروں کو آگے آنا ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے