تازہ ترین
Home / اہم خبریں / لاہور میں پولیو کی طرز پر کورونا ویکسین بھی گھر گھر جا کر لگائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ

لاہور میں پولیو کی طرز پر کورونا ویکسین بھی گھر گھر جا کر لگائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ

لاہور (بیورو رپورٹ) پیر کے روز سے پولیو کی طرز پر کورونا ویکسین بھی گھر گھر جا کر لگائی جائے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے 14 اگست تک 40 فیصد ہدف حاصل کرنے کی ٹھان لی ہے۔ 65 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے اب پولیو مہم کی طرز پر کورونا ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ صحت کی ٹیمیں ویکسی نیشن کے لئے گھر گھر جائیں گی۔ 26 جولائی سے کورونا ویکسی نیشن مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ ویکسی نیشن ٹیم ایک کوالیفائیڈ ڈاکٹر، ڈیٹا آپریٹر اور ایک ویکسی نیٹر پر مشتمل ہوگی۔ پیر کے روز سے ویکسی نیشن ٹیمیں گھر گھر دستک دے کر کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائیں گی۔ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو سائنو ویک اور سائنو فارم ویکسین لگائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ضلعی انتظامیہ کو 14 اگست تک 40 فیصد شہریوں کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ دے دیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لوکل گورنمنٹ سے متعلق ورکشاپ میں نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے وفد کی شرکت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) لیگل رائٹس فورم کی خصوصی دعوت پر نیشنل ینگ پارلیمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے