Home / Home / ٹیلی نار فرنچائز مینجر علی شیر کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد

ٹیلی نار فرنچائز مینجر علی شیر کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد

سماجی، کاروباری و صحافتی شخصیات کی جانب سے حج کی مبارکباد !

اللہ تعالیٰ علی شیر کا حج اور عبادات قبول فرمائے: شخصیات کی دعا !

کمالیہ (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان ۔ ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) ٹیلی نار فرنچائز مینجر علی شیر کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر ٹیلی کام ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے صدر فیض سلطان فیصل، جنرل سیکرٹری عرفان سعید اور بانی یونین رانا عامر نے فرنچائز مینجر علی شیر کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ حج کی خوشی میں ٹیلی نار فرنچائز کمالیہ کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر دعوت میں شریک شخصیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ حج اسلام کا عظیم رکن ہے اور اللہ رب العزت ہر صاحب استطاعت کو یہ مقدس سفر نصیب فرمائے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ علی شیر کا حج اور عبادات قبول فرمائے اور اُن کی حاضری کو ذریعہ نجات بنائے۔ اور اللہ رب العزت ہمیں بھی مقبول حاضری کا مقدس سفر نصیب فرمائے۔ آمین !

 

 

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے