سانگھڑ (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم میں منشیات فروشی جوا، آکڑا پرچی جسم فروشی اور دیگر جرائم میں اضافے کے خلاف سماجی تنظیمیں اور شہری جاگ گئے معروف سماجی تنظیم روشن پاکستان ویلفئیر آرگنائزیشن ٹنڈو آدم کے مرکزی دفتر احمد آباد پر منشیات جوا، آکڑا پرچی کے خلاف سندھ تحریک کے سربراہ شاہجہان جونیجو اور تحریکی ساتھی نادر ڈیرو، سرور ابڑو، راؤ وقاص، انور چاکرانی، جاوید آرائیں، ساجد چاکرانی، ملک ارشد سمیت کی آمد روشن پاکستان ویلفئیر آرگنائزیشن ٹنڈو آدم کے کارکنان اور علاقہ مکینوں نے آنے والے مہمانوں کا پھول کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا اس موقع پر تنظیم کے چیئرمین رانا مختار، صدر رانا محمد سلیمان، نائب صدر لالا امجد چشتی، آصف انصاری، رانا مرسلین، عابد آرائیں، رانا تسلیم عاشق اور دیگر نے سندھ کی روایت اجرک کے تحائف پیش کیے اور دیگر ممبران و کارکنان نے پھولوں کے ہار پہنائے اس موقع پر سندھ تحریک کے سربراہ شاہجہان جونیجو کا کہنا تھا کہ منشیات جوا، آکڑا پرچی ایک ناسور ہے جو کہ ہماری نسلوں کو تباہ کر رہا ہے بدقسمتی سے اس ناسور کا شکار میں بھی ہوں میرے اپنے خاندان کے افراد اس میں شامل ہے ہمیں اپنی موجودہ اور آنے والی نسلوں کو منشیات جوا، آکڑا پرچی جیسے مکرہ دھندے سے دور رکھنا ہوگا۔ بدقسمتی سے ہماری پولیس بھی اس میں ملوث ہے ان مشیات فروشوں اور جواریوں کی سرپرستی کررہی ہے اس کے لئے ہمیں مل کر جہاد کرنا ہوگا۔ انہوں نے روشن پاکستان ویلفئیر آرگنائزیشن ٹنڈو آدم کے عہدے داران کارکنان و ممبران کا شکریہ ادا کیا روشن پاکستان ویلفئیر آرگنائزیشن ٹنڈو آدم کے چیئرمین رانا مختار نے سندھ تحریک کے سربراہ شاہجہان جونیجو اور دیگر کو بھرپور یقین دلایا کہ ہم اور ہماری ٹیم منشیات جوا، آکڑا پرچی کے خلاف تحریک کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور مل کر ان کے خلاف جہاد کریں گے۔