ہری پور (ایڈیٹر نیوز آف پاسکستان ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے بانی و مرکزی چیئرمین محمد احسان مغل کی ہری پور آمد پر معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک ازرم خان کی جانب سے ان کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد احسان مغل اپنے وفد کے ہمراہ ہری پور پہنچے، وفد میں سید مبین الاسلام شاہ، شہباز محمود اور احسن بھٹی شامل تھے۔ اس موقع پر ملک ازرم خان نے وفد کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر معزز شخصیات، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے چیئرمین نیشنل یونین آف جرنلسٹس کی آمد کو خوش آئند قرار دیا۔ تقریب کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، صحافیوں کو درپیش مسائل اور صحافتی برادری کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد احسان مغل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل یونین آف جرنلسٹس ملک بھر میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ اس موقع پر ملک ازرم خان نے محمد احسان مغل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ صحافتی برادری کے حقوق کے لیے ایک مضبوط آواز ہیں اور ان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ آخر میں ملک ازرم خان کی جانب سے بانی نیشنل یونین آف جرنلسٹس محمد احسان مغل کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا.
Home / Home / نیشنل یونین آف جرنلسٹس کے چیئرمین محمد احسان مغل کی ہری پور آمد، ملک ازرم خان کی جانب سے پرتپاک استقبال
Tags Dr.Ghulam Murtaza پاکستان پنجاب ڈاکٹر غلام مرتضیٰ لاہور محمد احسان مغل