تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی میں صرف میٹر والے رکشوں کو چلانے کی تجویز، کرایوں، ٹریفک اور حفاظتی اصول مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی میں صرف میٹر والے رکشوں کو چلانے کی تجویز، کرایوں، ٹریفک اور حفاظتی اصول مزید سخت کرنے کا فیصلہ

کراچی، (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک کے بہتر نظام کرایوں میں شفافیت اور شہریوں کو محفوظ سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے رکشوں سے متعلق نئے قواعد متعارف کرانے کی تجویز سامنے آگئی ہے کراچی میں مجوزہ منصوبے کے تحت شہر کی سڑکوں پر صرف وہی رکشے چلانے کی اجازت ہوگی جن میں منظور شدہ کرایہ میٹر نصب ہوگا۔

مجوزہ پالیسی کے مطابق رکشہ ڈرائیور مقررہ کرایہ نامے کے پابند ہوں گے جبکہ گاڑیوں کی فٹنس، حفاظتی معیار اور ٹریفک قوانین پر بھی سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد مسافروں کا استحصال روکنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کو محفوظ اور منظم سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔ تاہم اس تجویز پر عمل درآمد سے قبل متعلقہ حکام کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن اور حتمی پالیسی جاری کی جائے گی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

PCB Inter-School Cricket Tournament Is the World’s Largest School Cricket Event: Nadeem Omar

By Zeeshan Hussain Karachi, Regional Cricket Association Karachi (RCA Karachi) President Nadeem Omar has described …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے