کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اقبال ڈے کے مو قع پر بوائز کے نمائشی میچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس مو قع پر ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل سید صغیر حسین مہمان خصو صی تھے۔ نما ئشی میچ میں النصرا سکول نے ایسٹر ن ایسٹار اسکول کو 2-0 پل سے ہرایا۔ جبکہ سینٹرل فٹنس کلب نے جوہر واریرز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-0 سے ہرایا، مہمان خصوصی ایس ایس پی ٹریفک سینٹرل سید صغیر حسین کا تمام ٹیموں سے تعارف کرایا گیا۔ آخر میں انہوں کھلاڑیوں میں سرٹیفیکٹ اور انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے کراچی ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ صدر سندھ ٹگ آ ف وار ایسوسی ایشن گلفراز احمد خان نے کراچی ٹگ آ ف وار ایسوسی ایشن کی کار کردگی تفصیل سے بیان کی۔ محسن علی خان صدر کراچی ٹگ آ ف وار نے اپنے سیکریٹری کی تعر یف کی اور انہوں نے کہا کہ ان کی محنت اور لگن کی وجہ سے کراچی ٹگ آ ف وار کافی محنت سے اس کھیل پر کام کر رہی ہے۔ اس مو قع پر ڈی ایس پی سینٹرل افضل نور، ایس او بچل شاہ، محمد نوید، محمد یوسف، محمد تراب، ایسٹرن اسکول کے اونر عبد الر حیم شہزاد، النصر اسکول کی مس قمر، یا سر اعوان محمد ندیم، فرحان، مس خالدہ ناز، خا لد اور آ صف شہزاد اعوان، اسد، عظمت پاشا اور سرسید یونیورسٹی کے اسپورٹس کے ڈائریکٹر مبشر مختار بھی موجو د تھے۔