ایتھنز (ویب اسپورٹس ڈیسک) بیچ ریسلنگ ورلڈ سیریز یونان میں پاکستانی ریسلرز نے شاندار آغاز کرتے ہوئے ابتدائی مقابلے جیت لیے۔ اٹلی میں ہونے والے ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتنے والے محمد انعام نے آزربائیجان کے ریسلر ابراہیم یوسف کے خلاف کامیابی پاکر اپنی برتری ثابت کی۔ آج ہی ہونےوالی دوسری فائٹ میں انعام کا سامنا جارجیا کے ریسلر سے ہوگا۔ زمان انور نے پہلے میچ میں ترکی کے پہلوان کو شکست دی۔ اب ان کا مقابلہ رومانیہ کے ریسلر سے ہوگا۔