ٹنڈوآدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈوآدم ٹرین کی زد میں آکر بنک ملازم شدید زخمی٬ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل- ٹنڈوآدم اسٹیشن پر نوابشاہ جانے کیلئے چلتی مال گاڑی میں چڑھنے کی کوشش میں آکر نوجوان شدید زخمی ہوگیا٬ تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ مقامی بنک کا ملازم نوابشاہ کا رہائشی محبت علی لاشاری ٹنڈوآدم سے نوابشاہ جانے والی مال گاڑی کی زد میں آگیا۔ ٹنڈوآدم اسٹیشن پر ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار عتیق احمد قریشی نے بروقت زخمی محبت علی لاشاری کو فوری طبی امداد کے لئے تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس اہلکار کے مطابق محبت علی لاشاری جو کہ مقامی بنک کا ملازم ہے چلتی مال گاڑی میں چڑھنے کی کوشش کے دوران ٹرین کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو تعلقہ ہسپتال ٹنڈوآدم سے حیدرآباد ریفر کردیا گیا جہاں محبت علی لاشاری کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔