تازہ ترین
Home / اہم خبریں / اے وی ایل سی پولیس کراچی کی موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہوں کے خلاف کاروائی۔ 15 ملزمان گرفتار، 13 موٹر سائیکلیں برآمد

اے وی ایل سی پولیس کراچی کی موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہوں کے خلاف کاروائی۔ 15 ملزمان گرفتار، 13 موٹر سائیکلیں برآمد

کراچی (رپورٹ: ایم ماجد علی) اے وی ایل سی پولیس کی کراچی میں موٹر سائیکلیں چوری کرنے والے گروہوں کے خلاف کاروائی۔ پندرہ 15 مو ٹر سائیکل لفٹر ملزمان گرفتار، 13 سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد۔ تفصیلات کے مطابق اے وی ایل سی کراچی نے مختلف کاروائیوں کے دوران 15 مو ٹر سائیکل لفٹر ملزمان کو گرفتارکر کے 13 سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ ملزمان عادی جرائم پیشہ اور رکشہ و موٹر سائیکل چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ہیں، ملزمان سرقہ شدہ موٹر سائیکلوں کو پارٹس کی صورت میں فروخت کر دیتے ہیں۔ ملزمان کے عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان اور مزید گاڑیوں کی برآمدگی کے لئے چھاپے ما رے جا رہے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں فضل ولد شیر محمد، دانش ولد اختر علی، فیضان ولد ارشد حسین، سجاد ولد غلام اکبر، جلال حسین ولد عبدالمجید، کاشف ولد ایوب، شہر یار ولد سردار بہادر، ارشاد ولد عبدالحفیظ، سمیر ولد عبدالصمد،عبدل ہاشم ولد مظہر میاں، رفیق ولد مصطفٰی، ساجد حسین ولد شفیع عالم، داؤد ولد لطیف، عقیل مسیح ولد بشیر مسیح، فیصل ولد نظر شامل ہیں ملزمان سے موٹر سائیکل نمبرکے ایل آر-2860 یونیک تھانہ میٹھادر (جوہر آباد) سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 08/2021 ہے۔ موٹر سائیکل نمبر کے ای اے-6712 سپر پاور 70، تھانہ گارڈن سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 221/2021 ہے۔ موٹر سائیکل انجن نمبر 0658371 و چیسسز نمبر 707416 یونیک 70، زیر دفعہ 550 ض ف قبضہ پولیس میں لی گئی۔ موٹر سائیکل انجن نمبر 1517620 و چیسسز نمبر 1547040، یونیک 70، زیر دفعہ 550 ض ف قبضہ پولیس میں لی گئی۔ موٹر سائیکل انجن نمبر 2520533 و چیسسز نمبر 9220288 یونیک 70، زیر دفعہ 550 ض ف قبضہ پولیس میں لی گئی۔ موٹر سائیکل نمبر کے ایل ایل-3971 یونیک 70، تھانہ سچل سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 1888/2021 ہے۔ موٹر سائیکل نمبر کے آئی ٹی-9895 زمکو 70، تھانہ ملیر کینٹ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 297/2021 ہے۔ موٹر سائیکل نمبر جے این ایچ-8188 یونیک 70، تھانہ شیر شاہ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 390/2021 ہے۔ موٹر سائیکل نمبر کے ایل یس-7867 سپر اسٹار 70، تھانہ گلبرگ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 568/2021 ہے۔ موٹر سائیکل نمبر کے این واۓ- 3258 سپر پاور 70، تھانہ عوامی کالونی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 824/2021 ہے۔ موٹر سائیکل نمبر کے جے جی-2484 سپر پاور 70، تھانہ زمان ٹاؤن سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 1364/2021 ہے۔ موٹر سائیکل انجن نمبر 0552899 و چیسسز نمبر رگڑا ہو ا ہے زیر دفعہ 550 ض ف قبضہ پولیس میں لی گئی۔ موٹر سائیکل نمبر کے ایم کیو-2959 بایونک 70، زیر دفعہ 550 ض ف قبضہ پولیس میں لی گئی۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے