Home/اہم خبریں/ٹنڈو آدم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرِ انتظام حرا پبلک اسکول ٹنڈو آدم میں سقوطِ ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں تقریب
ٹنڈو آدم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرِ انتظام حرا پبلک اسکول ٹنڈو آدم میں سقوطِ ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں تقریب
ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیرِ انتظام حرا پبلک اسکول ٹنڈو آدم میں سقوطِ ڈھاکہ اور سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں طلبا و طالبات نے ملی نغمے، شاعری، تقاریر اور ٹیبلوز کے ذریعے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر حرا پبلک اسکول ٹنڈو آدم پروفیسر احمد بلال غوری نے سانحہ مشرقی پاکستان پر روشنی ڈالی، شہدائے مشرقی پاکستان اور شہدائے آرمی پبلک اسکول کو خراج تحسین پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جب جب اس وطن کو ضرورت پڑی ہے شہیدوں نے اپنے لہو سے اس وطن کو سیراب کیا ہے، یقیناً شہید کی موت قوم کی حیات ہے، آج بھی وطن عزیز دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے ہمیں اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے غداروں پر نظر رکھنی ہے اور ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانا ہے، آج پوری قوم شہیدوں کو سلام پیش کر رہی ہے اور یہ عہد کر رہی ہے کہ جب بھی اس وطن کو ہماری ضرورت پڑی ہم اپنی جانوں کے نذرانے پیش کریں گے، اس موقع پر ہم مطیع الرحمن نظامی، ملا عبدالقادر، عبدالمالک شہید البدر و الشمس کے شہدا کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ قبر اقبال رح سےآرہی تھی صدا یہ چمن مجھکو آدھا گوارا نہیں۔