تازہ ترین
Home / اہم خبریں / پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ قابل مذمت، دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے پر رینجرز اور سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایس ایم منیر، شیخ عمر ریحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ قابل مذمت، دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے پر رینجرز اور سندھ پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ایس ایم منیر، شیخ عمر ریحان

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹرینڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر، صدر شیخ عمر ریحان، سینئر نائب صدر محمد اکرام راجپوت اور نائب صدر سید واجد حسین نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنانے والے شہداء اور سیکورٹی اہل کاروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اور رینجرز نے بروقت کارروائی کرکے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا۔ معروف سماجی رہنما محمد فیصل

ایس ایم منیر نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج پر حملہ براہ راست پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے، ملک دشمن عناصر کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں، وباء ہو یا ملک دشمن عناصر ہم متحد ہوکر اپنے وطن کو درپیش تمام خطرات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی اس کارروائی کو ناکام بنانے والے رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اہل کار ہمارے ہیرو ہیں۔

صدر کاٹی شیخ عمر ریحان کا کہنا تھا کہ اس حملے سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ ہماری معیشت سے متعلق دشمن قوتوں کے عزائم کس قدر مکروہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم نے افواج پاکستان اور اپنے سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو شکست دی ہے اور ہمارا یہ عزم برقرار رہے گا۔ انہوں نے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملانے والے رینجرز، پولیس اور سیکیورٹی اہل کاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ صدر کاٹی نے کہا کہ شہید ہونے والے پولیس اور سیکیورٹی اہل کار قومی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے واقعے میں شہریوں کے جانی نقصان پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ بیچ گیمز کا دوسرا روز، باکسنگ میں کراچی کے قدیر قمبرانی نے فائنل میں جگہ بنالی

کراچی، (اسپورٹس رپورٹر) کراچی ساحل سمندر پر سندھ حکومت کی جانب سے سندھ بیچ گیمز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے