Home / اہم خبریں / سرگودھا تھانہ میلہ پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا تھانہ میلہ پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار

سرگودھا (رپورٹ: فیروز وڑائچ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ذوالفقاراحمد کی ہدایت پر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ میلہ علی نواز شاہ نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض احمد دیگر اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ریڈ کرکے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم الفت حسین کو گرفتارکرلیا ہے۔گرفتار اشتہاری مجرم نے اگست 2020 کو اپنے ساتھی عصمت اللہ کے ساتھ ملکر گھریلو جھگڑے اور سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر فائرنگ کرکے مسماۃ (ع) کو ناحق قتل کر دیا تھا اور گرفتاری سے بچنے کیلئے روپوش ہوگیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ میلہ اور ان کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرم کو گرفتارکرلیا جبکہ اشتہاری مجرم کے ساتھی عصمت اللہ کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دیکر روانہ کردی گئی ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے