تازہ ترین
Home / Home / اللہ تعالیٰ کا پیار ۔۔۔ تحریر : مہوش نعمت (ارگن بنگلہ ۔ گوجرانوالہ)

اللہ تعالیٰ کا پیار ۔۔۔ تحریر : مہوش نعمت (ارگن بنگلہ ۔ گوجرانوالہ)


اللہ تعالیٰ خالق کائنات نے اس پوری کائنات کو تخلیق کیا اس نے انسان کو پیدا کیا۔اس کے لیے دن بنایا کہ اس میں اپنے کام کاج کرے سورج کو آسمان پہ کھڑا کردیا۔ دن کے بعد رات بنادی کہ میرے بندے جب کام کاج کے بعد تھک جائیں گے تو ان کو آرام کی بھی ضرورت ہوگی۔ پھر رات کے پچھلے پہر آسمان دنیا پر آگیا کہ میرے بندے میرے سے اپنی ضروریات کا سوال کریں تو میں ان کو عطا کروں اس وقت کو دعا کی قبولیت کا وقت بنادیا جو مانگے اس کو عطاء کردیا جائے۔(سبحان اللہ)
اس خالق کائنات نے انسان کو ستر ماؤں سے زیادہ پیار دیا۔ ہوا میں اڑنے والے پرندوں، زمین پہ چلنے والے چاپایوں اور حتیٰ کہ سمندر کی گہرائیوں میں تیرنے والی مچھلی کو انسان کی خوراک بنا دیا۔ اس نے اس کے اردگرد کو رنگ برنگے خوشبودار پھولوں سے معطر کردیا۔ بڑے بڑے تناور درختوں کو اس کے راستے کی چھاؤں بنا دیا۔ پہاڑوں سے آبشاریں گرائیں،زمین سے چشمے چلاۓ، آسمان سے پانی برسایا ،ندی نالے جاری کیے اور کھیتوں میں سونا اگا دیا۔ آسمان کو چاند اور لاتعداد ستاروں سے سجا دیا۔ اور اپنے ہونے کا احساس دلایا کبھی ٹھنڈی ہوا کے ہلکے ہلکے جھونکوں سے تو کبھی نیچے گرتی خوبصورت شبنم کے قطروں سے۔ یہ سب لاڈ کس سے کیا انسان سے۔
اس انسان سے جس کی زبان اک کلمہ شکر ادا کرنے کے لیے کھل نہ سکی، جس کی زبان پر شکوے شکایت کے سوا کچھ نہ آسکا۔
افسوس صد افسوس
شاہیں نہ بنا تو

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

Pakistan National Football team faces travel disruption

Islamabad, (Nop Sports) The Pakistan National Football Team is set to play its final away …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے