Home / اہم خبریں / سندھ حکومت کی جانب سے وٹنری طلباء کو ہاؤس جاب نہ ملنے کے خلاف متاثرہ طلباء کا صحافی چوک پریس کلب محراب پور کے سامنے احتجاج

سندھ حکومت کی جانب سے وٹنری طلباء کو ہاؤس جاب نہ ملنے کے خلاف متاثرہ طلباء کا صحافی چوک پریس کلب محراب پور کے سامنے احتجاج

محراب پور (رپورٹ: امداد اللہ ملک) سندھ حکومت کی جانب سے وٹنری طلباء کو ہاؤس جاب نہ ملنے کے خلاف متاثرہ طلباء نے صحافی چوک پر پریس کلب محراب پور کے سامنے احتجاج کیا جس کی قیادت اسد اللہ قریشی، مبشر ملک، ضیغم شاہ و دیگر نے کی مظاہرین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میڈیکل کے تمام پروفیشلنز کو گریجویشن کے بعد ہاؤس جاب دی جاتی ہے ہماری بھی پانچ سالہ ڈگری ہے گریجویشن کے باوجود وٹنری طلباء کو ہاؤس جاب آفر نہیں کی جاتی جبکہ اسی ڈگری کے حامل طلباء کو پنجاب حکومت ایک سالہ ہاؤس جاب دے رہی ہے لیکن سندھ حکومت وٹنری طلباء کے حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے جو سراسر ہمارے ساتھ ناانصافی ہے جسے ہم کسی طور بھی برداشت نہیں کرینگے، پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر لائیو اسٹاک عبدالباری پتافی اس جانب توجہ دیں اور پنجاب حکومت کی طرح سندھ کے وٹنری طلباء کو بھی ہاؤس جاب دیں بصورت دیگر وٹنری طلباء آئے روز سڑکوں پر ہونگے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

حکومت سندھ 2025 تعمیر، ترقی اور عوامی فلاح کا نیا بیانیہ

حکومت سندھ 2025 تعمیر، ترقی اور عوامی فلاح کا نیا بیانیہ تحریر: محمد فاروق (راجپوت) …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے