نوشہرو فیروز (رپورٹ: محمد علی ملک) زرداری و بھنڈ برادری کا 800 ایکٹر زمینی تکرار پر بھنڈ قوم کے 5 افراد سمیت ایس ایچ او کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ایس ایچ او کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاٶں الہڈنو میں ادا کردی گئی اعلیٰ افسران، سیاسی و سماجی افراد کی نمازِ جنازہ میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق قاضی احمد کے قریب نواب ولی محمد میں زرداری اور بھنڈ برادری میں 800 ایکڑ زمینی تکرار میں بھنڈ برادری کے 5 افراد سمیت ضلع نوشہرو فیروز سے تعلق رکھنے والے پولیس انسپیکٹر عبدالحمید کھوسو کو موت کی لمبی نیند سلادیا گیا۔
پولیس انسپیکٹر کی نماز جنازہ و تدفین ان کے آباٸی گاٶں الہڈنو میں ادا کی گٸی جس میں محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران، سیاسی و سماجی افراد سمیت زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی پولیس کی سلامی کے بعد شہید کو سپردِ خاک کردیا گیا۔ جبکہ دوسری جانب بھنڈ برادری کے لوگوں نے نعشوں کو نیشنل ہاٸی وے پر رکھ نیشنل ہاٸی وے بند کر دیا اور مطالبہ کیا کہ جب تک زرداری برادری کے خلاف ایف آٸی آر اور گرفتاریاں عمل میں نہیں لاٸی جاتی وہ دھرنا جاری رکھیں گے۔