تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کمالیہ : اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ کی زیر صدارت گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج میں کالج کونسل کی میٹنگ کا انعقاد

کمالیہ : اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ کی زیر صدارت گورنمنٹ پی ایس ٹی کالج میں کالج کونسل کی میٹنگ کا انعقاد

پرنسپل رانا ذوالفقار سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی.

کمالیہ (ڈاکٹر غلام مرتضیٰ ایڈیٹر نیوز آف پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے کالج کی لائیبریری کا بھی معائنہ کیا اور الماریوں کو موثر انداز میں ترتیب سمیت کتب کی سیکٹر وایز نمبرنگ کرنے کی ہدایت کی اس کے علاوہ انہوں نے کالج میں فلٹریشن پلانٹ کی بہترین منیجمنٹ پر پرنسپل کی کارکردگی کو سراہا اس کے علاوہ انہوں نے سیوریج مسائل سمیت کالج روڑ کی مرمت کے لیے جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی.صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی غزالہ یاسین چدھڑ نے کہا کہ کتابوں کی ریڈنگ کو پرموٹ کرنے کے لیے جلد ایک ایونٹ منعقد کروایا جارہا ہے جس کا مقصد بچوں میں بکس ریڈنگ میں دلچسپی پیدا کرنا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ جلد ہی تحصیل بھر کے کالجز کے سربراہان کے سمیت میٹنگ منعقد کی جارہی ہے جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات بھی کرواے جائیں گے تاکہ تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی شامل ہونے کا شوق پیدا ہو.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

ہم عوام کے ہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے