Home / اہم خبریں / کراچی کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں تھنگ ٹینک قائم کیا جارہا ہے۔ سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم منیر

کراچی کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں تھنگ ٹینک قائم کیا جارہا ہے۔ سرپرست اعلیٰ یو بی جی ایس ایم منیر

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) یونائٹیڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کی بزنس کمیونٹی کے مسائل کے حل کیلئے ایک تھنک ٹینک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں شہر کی معروف کاروباری شخصیات کو شامل کیا جائے گا، اس تھنک ٹینک کا پہلا اجلاس عنقریب مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہوگا۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ پچھلے دنوں میری وزیراعظم عمران خان سے ملاقات انتہائی مفید رہی اور انہوں نے میری تجایز سے اتفاق کیا، وزیراعظم ایس ایم ایز سیکٹر کی مضبوطی کیلئے فکرمند ہیں اور میری ان سے ایس ایم ایزکے حوالے سے مفید گفتگو ہوئی ہے اور اس بات پر اتفاق ہے کہ اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کو سہولیات مہیا کرکے اکنامی کو ترقی دی جاسکتی ہے، وزیر اعظم عمران خان ملکی معیشت کو مستحکم بنانے کے لئے سود مند اقدامات کر رہے ہیں جس کے بہت جلد مثبت نتائج برامد ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں مضاربہ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی۔اس موقع پرصدر کاٹی سلمان اسلم، ایف پی سی سی آئی الیکشن میں یو بی جی کے صدارتی امیدوارڈاکٹر نعمان بٹ، سینئر نائب صدارت کے امیدوار محمد حنیف گوہر، کینیڈا سے آئے ہوئے بزنس مین عامر شمسی، سینئر تاجر رہنماء ریاض الدین شیخ، مضاربہ ایسوسی ایشن کے راحیل قمر احمد، بشیر چوہدری اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ ایف پی سی سی آئی الیکشن میں نائب صدورکے امیدواردانش خان، شباب احمد، فرحان عبدالقادر، زبیر چھایا، غضنفر علی خان، گلزار فیروز، شیخ عمر ریحان، فرحان الرحمان، سلیم الزماں، مسعود نقی، ماھین سلمان، فرخ قندھاری، عمرعثمان، اجمیر شاہ، احسن فاروقی، شبیر بلوانی، جنید نقی، فراز الرحمان، مسلم محمدی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ یو بی جی نے ایف پی سی سی آئی میں اپنے دور اقتدار کے پانچ سال میں کاروباری برادری کے مسائل حل کرانے پر بھرپور توجہ دی لیکن گزشتہ دو سال سے ایف پی سی سی آئی مسائل کا قبرستان بن چکا ہے، ہم نے فیڈریشن میں جو 16 کروڑ روپے چھوڑے تھے اس میں سے قابض گروپ نے 14 کروڑ روپے اڑا دیئے ہیں، 30 دسمبر کو بزنس کمیونٹی کے نمائندے اپنے ووٹوں کی طاقت سے یو بی جی کو کامیاب بنا کر قبضہ گروپ کو فیڈریشن سے باہر نکال دیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں فخرہے کہ بزنس کمیونٹی پاکستان میں صحت اور تعلیم کی بہتری پر نہ صرف مکمل توجہ دے رہی ہے بلکہ متعدد ہسپتالوں کی سرپرستی بھی کی جارہی ہے تاکہ غریبوں کو مفت علاج کی سہولیات مہیا ہوسکیں۔ راحیل قمراحمد نے کہا کہ ہمارے ملک کا المیہ ہے کہ پاکستان میں 43 لاکھ ایس ایم ایز ہیں اور ان میں سے بمشکل ڈیڑھ لاکھ کو قرض کی سہولت دستیاب ہے حالانکہ یہ سیکٹر لوگوں کو وسیع پیمانے پر روزگار مہیا کر رہا ہے، ہمیں اسٹیٹ بینک کی اسکیم میں حصہ دیا جائے تاکہ ہم ایس ایم ایز کیلئے کام کرسکیں۔ کاٹی کے صدر سلمان سلم نے کہا کہ ہم بائی لیٹرل ٹریڈ پروموٹ کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، ہم نے حال ہی میں چائنا قونصل جنرل سے ایف ٹی اے کے حوالے سے سنجیدہ گفتگو کی ہے اور صنعتی علاقے میں جوائنٹ وینچرز پروجیکٹس پر کام جاری ہے۔ مضاربہ ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما بشیر چوہدری نے کہا کہ ایس ایم ایز کیلئے سمیڈا کا قیام تو عمل میں آیا لیکن اسکا جو کردار اس ضمن میں ہونا چاہیئے وہ ادا نہ ہوسکا، ایس ایم ایز سیکٹر میں رسک لینا پڑتا ہے، اسٹیٹ بینک کے پاس ملینینز روپے کے فنڈز آتے ہیں جنہیں کمرشل بینکس استعمال نہیں کرسکتے اور یہ فنڈز ضائع ہوجاتے ہیں، آج تک مضاربہ سیکٹر کو اس اسکیم میں شامل نہیں کیا گیا، مضاربہ میں ہم ہروہ کام کرسکتے ہیں جو شریعہ کے مطابق ہو۔ ڈاکٹرنعمان ادریس بٹ نے کہا کہ سیالکوٹ واقعہ پوری قوم کیلئے افسوسناک ہے اور یہ ہمارے ملک کا امیج خراب کرنے کی سازش ہے، ہمارے نبی پاک ﷺ بھی تاجر تھے، اسلام پھیلانے میں تاجروں کا کردار اہم ہے، تجارت اسلام کی ترویج کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، کاروبای برادری کا کام ٹریڈ کو مثبت مواقعوں میں تبدیل کرنا ہے، سیالکوٹ چیمبر میں تمام کمیونٹی کے افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی جارہی ہے، ہمیں دنیا میں اپنے آپ کو ایک پرامن سوسائٹی کے طور دکھانا ہے، ناموس رسالت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا مگر قانون کو ہاتھ میں لینا کسی طور بھی درست نہیں۔ سینئرنائب صدر کے امیدوار محمد حنیف گوہر نے کہا کہ جو حرکات دو سال سے ایف پی سی سی آئی میں موجود گروپ بزنس مین پینل کے لیڈٖران کر رہے ہیں وہ بزنس کمیونٹی کیلئے شرمناک اور باعث افسوسناک ہے، ایف پی سی سی آئی میں الیکشن کمیشن بدستور متنازعہ ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈ ی جی ٹی او) بزنس مین پینل کے رہنماؤں کی ملی بھگت سے میرے خلاف اقدامات کررہا ہے لیکن ہم عدالت سے انصاف حاصل کریں گے۔ ریاض الدین شیخ نے کہا کہ مضاربہ کے حوالے سے مزید آگاہی کی ضرورت ہے، سیالکوٹ ایس ایم ایز کا اور ایکسپورٹ گڈز کا شہر ہے اور ہم مضاربہ ایسوسی ایشن کو سیالکوٹ چیمبر میں مدعو کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ سانحہ پر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس نے سری لنکن متاثرہ فیملی کیلئے اہم قدم اٹھایا ہے، پاکستان سے شدت پسندی کو ختم کرنے کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ کینیڈین بزنس مین عامر شمسی نے کہا کہ ہم نے کینیڈا میں 3 کامیاب ترین تجارتی نمائشیں منعقد کیں، مضاربہ ایسوسی ایشن بھی کینیڈا کا دورہ کرے، پاکستان کے سافٹ امیج کیلئے تجارت کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں، ہم ایس ایم منیر کی سرپرستی میں کینیڈا اور پاکستان کو قریب لاکر پاکستان کے ٹیلنٹ کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایچ بی ایل پی ایس ایل 11: 26 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل نہایت دلچسپ مرحلے میں داخل

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 11 کے 26 میچز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے