تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میڈیا انڈسٹری کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ کراچی ایڈیٹرز کلب

میڈیا انڈسٹری کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ کراچی ایڈیٹرز کلب

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی ایڈیٹرز کلب کے صدر مبشر میر اور جنرل سیکرٹری منظر نقوی نے عالمی یوم آزادی صحافت اور کلب کی تیسری سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت کا سفر جاری و ساری رہے گا۔ دنیا بھر خصوصاؐ پاکستان میں صحافیوں نے آزادی صحافت کے لیے لازوال جدوجہد کی ہے فرائض کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے صحافیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ آمرانہ ادوار میں صحافیوں کو کوڑوں کی سزا تک سنائی گئی لیکن ان کٹھن مراحل نے بھی انہیں ثابت قدم رکھا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث جہاں زندگی کے مختلف شعبوں میں حالات یکسر تبدیل کردئیے ہیں وہیں میڈیا انڈسٹری جو پہلے ہی بحران کا شکار تھی اس کے لیے حالات زیادہ سنگین ہوگئے ہیں۔ اس وقت صحافی برادری تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہی ہے۔تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور جبری برطرفیوں نے ان کی زندگیوں کو عذاب مسلسل بنا دیا ہے۔ مبشر میر اور منظر نقوی نے کہا کہ حکومت کی جانب کنسٹرکشن سمیت مختلف شعبوں کے لیے معاشی پیکجز کا اعلان کیا جارہا ہے لیکن میڈیا انڈسٹری کو مکمل نظر انداز کردیا گیا ہے۔ شعبہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اس کے ساتھ اس طرح رویہ روا رکھنا ریاست کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ موجودہ صورتحال میں صحافی فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور میڈیا پیکج کا اعلان کرے اور بے روزگار ہونے والے صحافیوں کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتیں خصوصی اقدامات کریں۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: پی سی بی کرکٹرز، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی امداد کرے گا
https://www.nopnewstv.com/the-pcb-will-assist-cricketers/ ‎

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے