تازہ ترین
Home / اہم خبریں / چلاس سے آنے والی مسافر گاڑی اپر کوہستان میں دریاۓ سندھ میں گر گئی، 14 افراد لاپتہ جبکہ ایک خاتون کی لاش مل گئی

چلاس سے آنے والی مسافر گاڑی اپر کوہستان میں دریاۓ سندھ میں گر گئی، 14 افراد لاپتہ جبکہ ایک خاتون کی لاش مل گئی

اپر کوہستان (رپورٹ: عتیق سلیمانی) اپر کوہستان کے علاقہ پانی باہ کے مقام پر مسافر گاڑی دریائے سندھ میں گر گئی، جس میں 14 افراد لاپتہ ہوگئے، جبکہ ایک خاتون کی لاش مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان میں اپر کوہستان کے علاقے پانی باہ کے مقام پر مسافر گاڑی ہائی ایس دریائے سندھ میں گر گئی، گاڑی میں 15 افراد سوار تھے جن میں سے ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے اور باقی 14 افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی چلاس کے علاقے تھل پین سے آ رہی تھی کہ پانی باہ کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے، ریسکیو آپریشن جاری ہے مگر پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث مشکلات کا سامنا ہے اور حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے