تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گٹر باغیچہ کی جگہ پر پارک تعمیر کیا جائے گا اس جگہ نہ رہائشی اسکیم بنے گی نہ ہی بس اڈہ تعمیر ہوگا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

گٹر باغیچہ کی جگہ پر پارک تعمیر کیا جائے گا اس جگہ نہ رہائشی اسکیم بنے گی نہ ہی بس اڈہ تعمیر ہوگا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ گٹر باغیچہ کے حوالہ سے سپریم کورٹ کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے گا گٹر باغیچہ کی حیثت کو بدلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی نہ یہاں رہائشی اسکیم بنے گی نہ بس اڈہ تعمیر ہوگا۔ متعلقہ افسران سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل کریں اور سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں گٹر باغیچہ کی جگہ پارک تعمیر کرنے کے لئے اقدامات کریں۔ وہ منگل کو گٹر باغیچہ کے دورہ کے موقع پر ضلعی انتظامیہ غربی اور بلدیہ عظمی کراچی کے افسران کے ہمراہ دورہ کر رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غربی حشام مظہر قریشی اور سینئر ڈائریکڑ اینکروچمنٹ بشیر صدیقی بھی موجود تھے۔ کمشنر نے واضح طور پر ہدایت کی کہ گٹر باغیچہ کی جگہ پر عوام کی تفریح کے لئے پارک بنایا جائے گا۔ انھوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حشام مظہر قریشی کو ہدایت کی کہ وہ گٹر باغیچہ کی نگرانی کریں اور یقینی بنائیں کہ اس جگہ کوئی تجاوزات قائم نہ ہو۔

 

یہ بھی پڑھیں، نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں: مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے لاری اڈہ کو نئے ڈیزائن سے تعمیر کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی
https://www.nopnewstv.com/to-provide-better-facilities/

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے