تازہ ترین
Home / اہم خبریں / مساجد کو نہ گرانے کا قانون بنایا جائے، مساجد کو ہر قانون سے بالاتر و مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ متحدہ علماء محاذ

مساجد کو نہ گرانے کا قانون بنایا جائے، مساجد کو ہر قانون سے بالاتر و مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ متحدہ علماء محاذ

کراچی (نوپ نیوز) متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے غیر سیاسی، اعتدال پسند، صلح جو علماء مشائخ نے شہر کی بیشتر مساجد میں اجتماعات جمعہ میں منظور کردہ قراردادوں میں صدر، وزیراعظم چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز اراکین اسمبلی و سینیٹ و چیئر مین سینیٹ سمیت متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ، 1، مساجد کو نہ گرانے کا قانون بنایاجائے، 2، مساجد کو ہر قانون سے بالاتر و مستثنیٰ قرار دیا جائے، 3، سرکاری سطح پر ہر علاقہ میں ضرورت کے مطابق مساجد تعمیر کی جائیں، 4، مساجد کے جملہ اخراجات سرکاری خزانے سے پورے کئے جائیں، 5، مدینہ مسجد طارق روڈ کی انہدامی کا غیر شرعی عدالتی فیصلہ فی الفور کالعدم قرار دیا جائے۔ مختلف مکاتب فکر کے علماء مشائخ نے مدینہ مسجد طارق روڈ کے حوالے سے جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن، جامعہ دارالعلوم کراچی اور شیخ الاسلام مولانا مفتی محمد تقی عثمانی جیسے علمائے حق کے شرعی فتووں کی تائید و حمایت کی۔ علماء نے قرآن کریم کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آسمانوں و زمین کا حقیقی مالک اور مشرق و مغرب کی سلطنت کا حقیقی بادشاہ صرف اللہ ہی کی ذات ذوالجلال ہے۔ اسلام نے سجدہ کرنے کیلئے پوری دنیا کی زمین کو مسجد کا درجہ دیا ہے۔ ایک مرتبہ مسجد بننے کے بعد وہ تاقیامت مسجد ہی رہے گی۔ تعمیر کے بعد مسجد کی حیثیت کو تبدیل کرنا یا منہدم کرنا قطعاً غیر شرعی مذموم عمل ہے البتہ کسی کی ذاتی ملکیت پر قبضہ کرکے مسجد بنانا بالاتفاق ناجائز عمل ہے لیکن پارک سمیت مفاد عامہ کیلئے مختص زمین پر علاقہ کے مسلمان اپنے دین و ایمان کے اجتماعی مفاد کیلئے مسجد تعمیر کرلیں تو وہ کسی صورت بھی قبضے کے زمرے میں نہیں آتی بلکہ وہ شرعی مسجد ہے جس کا توڑنا شرعاً حرام اور اس مسجد کی حفاظت کرنا ہر مسلمان کا اولین دینی فریضہ ہے۔ علماء نے کہا کہ مسجد کو توڑنے کا عدالتی حکم عدل و انصاف کا قتل ہے۔

مزید پڑھیں: ابھی اور کتنے جنازے اٹھیں گے اور کتنی ماؤں کی گودیں اجڑیں گی؟ کراچی کے نوجوان شاہ رخ نے دم توڑ دیا، دو روز قبل اس کا ولیمہ ہوا تھا۔ طارق چاندی والا
https://www.nopnewstv.com/how-many-more-funerals ‎

پارک کی جگہ پر پارک ہی بننا قرآن کی آیت نہیں ہے اور نہ ہی آئین کا حصہ ہے۔ ہر چیز کی حیثیت کو بدلا جاسکتا ہے لیکن مسجد بننے کے بعد مسجد کی شرعی حیثیت کو تاقیامت کسی صورت نہیں بدلا جاسکتا یہی شریعت کا اٹل اصول و فیصلہ ہے۔ مطالبہ کرنے والوں میں مولانا محمد امین انصاری، مولانا تنویرالحق تھانوی، پروفیسر حافظ محمد سلفی، مولانا اقبال اللہ، شیخ الحدیث مولانا سلیم اللہ ترکی، علامہ سید محمد عقیل انجم قادری، علامہ عبدالخالق فریدی، پیر طریقت علامہ ڈاکٹر عطاء الرحمن خان، پیر طریقت علامہ احمد عمران نقشبندی، علامہ مفتی پیر عزیز الرحمن رحمانی، مفسر قرآن مولانا مفتی روشن دین الرشیدی، علامہ پیر عبدالماجد نقشبندی، علامہ مفتی عزیز الرحمن ہزاروی، علامہ امیر عبداللہ فاروقی، مفتی ہارون مطیع اللہ، مفتی حفیظ اللہ ہادیہ صدیقی، علامہ محمد شاہدین اشرفی، مفتی منیب الرحمن حیدرآبادی، مفتی اکبر شاہ ہاشمی، مفتی شبیر احمد، مفتی محمد بخاری، مفتی مصدق الامین، مولانا عبدالعلیم سواتی، مولانا مفتی محمد تسلیم، مفتی محمد اسلام، مولانا اسدالحق چترالی، مولانا اسداللہ رشید، مفتی رفیع اللہ رفعت، مفتی سلمان شامزئی، مفتی ساجد یار خان، مفتی شفیق الرحمن، مفتی وجیہہ الدین، مفتی عماد، مفتی انعام حجازی، مولانا مفتی محمد زیب، مولانا مفتی محمد لطیف بخاری، مولانا مفتی محمدسعید، مفتی عمران عثمانی، مولانا مفتی گوہر احمد، مفتی محمد کوثر، علامہ مفتی فیصل عزیز بندگی، مولانا منظرالحق تھانوی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، علامہ مفتی انس مدنی، مولانا مفتی عبداللہ توحیدی، مولانا قاری نذیر مالکی، علامہ ڈاکٹر شاہ فیروز الدین رحمانی، مولانا الیاس تنولی، مولانا علی المرتضیٰ و دیگر شامل ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے