تازہ ترین
Home / اہم خبریں / کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ایک وفد نے جنرل سیکریٹری کے یو جے کی قیادت میں وڈیرے کے تشدد سے ہلاک شہید ناظم جوکھیو کے لواحقین سے تعزیت کی

کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ایک وفد نے جنرل سیکریٹری کے یو جے کی قیادت میں وڈیرے کے تشدد سے ہلاک شہید ناظم جوکھیو کے لواحقین سے تعزیت کی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی یونین آف جرنلسٹس کے ایک وفد نے جنرل سیکریٹری کے یو جے کی قیادت میں وڈیرے کے تشدد سے ہلاک شہید ناظم جوکھیو کے لواحقین سے تعزیت کی۔ مقتول سوشل میڈیا کارکن ناظم جوکھیو کے بھائی اور اہلیہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دلایا کہ پی ایف یو جے کے توسط سے صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس سے رابطہ کیا جائے گا فطرت کے تحفظ کے لئے سوشل میڈیا کے ذریعے آواز بلند کرنے والے ناظم جوکھیو کو عالمی ایوارڈ کے لئے نامزد کیا جائے۔ کے یو جے کے جنرل سیکریٹری عاجز جمالی نے مقامی صحافیوں کے ہمراہ گوٹھ آچار سالار ( دھابیجی) پہنچ کر مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو اور دیگر لواحقین سے تعزیت کی۔ اس موقعہ پر انہیں پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی اور جنرل سیکریٹری رانا محمد عظیم کی جانب سے یقین دلایا گیا کہ آئی ایف جی کے پلیٹ فارم پر ناظم جوکھیو کے لئے آواز بلند کی جائے گی کیونکہ آئی ایف جے نے پہلے ہی اس واقعے کا نوٹس لیا ہے۔ شہید ناظم جوکھیو باقاعدہ صحافی نہ ہوتے ہوئے بھی صحافتی فرائض انجام دے رہے تھے اور غیر ملکی عرب شکاریوں کی وڈیو بنا رہے تھے جس بنیادی پر ملیر کے مقامی سردار اور رکن سندھ اسمبلی جام اویس گہرام نے بلا کر اپنے کارندوں کے ذریعے سوشل میڈیا وی لاگر ناظم جوکھیو پر اتنا تشدد کیا کہ وہ جاں بحق ہوگئے جس کی کے یو جے۔ پی ایف یو جے اور آئی ایف جے شدید مذمت کی ہے۔ کے یو جے کے جنرل سیکریٹری نے ناظم جوکھیو کی اہلیہ شیریں جوکھیو سے ملاقات کرکے انہیں صحافتی تنظیموں کی جانب سے مکمل ساتھ کا یقین دلایا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے