Home/اہم خبریں/ٹنڈو آدم کو جرائم سے پاک شہر بنانے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کرینگے، اولین ترجیح امن و امان کا قیام اور جرائم کا خاتمہ ہے۔ اے ایس پی ایاز حسین
ٹنڈو آدم کو جرائم سے پاک شہر بنانے کیلئے اپنی بھرپور کوشش کرینگے، اولین ترجیح امن و امان کا قیام اور جرائم کا خاتمہ ہے۔ اے ایس پی ایاز حسین
ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) ٹنڈو آدم میں تعینات ہونیوالے اے ایس پی ایاز حسین نے مددگار 15 سینٹر پر یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی دعا کی اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے اے ایس پی کو سلامی دی اس موقع پر ایس ایچ او سٹی محمد جمن کھوسو، 15 انچارج اعظم بھنگوار، ٹریفک انچارج داؤد ڈیرو، نور خان گورچانی، انجمن تاجران کے صدر محمد اقبال بھٹی، نائب صدر حبیب خان بہلم، جنرل سیکریٹری عبدالقدیر مغل، فنانس سیکریٹری نوشاد شیخ، سوشل ورکر عمران غوری سمیت دیگر افراد موجود تھے اس موقع پر اے ایس پی ٹنڈو آدم ایاز حسین نے مددگار 15 کے جوانوں سے اپنے خطاب میں کہا آپ اپنی ڈیوٹی کو فرض سمجھ کر ادا کریں اور اپنے گشت کے دوران سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ پر کڑی نظر رکھیں کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں ہے بعدازاں تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ٹنڈو آدم شہر کو جرائم سے پاک شہر بنانے کیلئے اپنی پوری فورس کے ساتھ بھرپور کوشش کرینگے میری اولین ترجیح امن و امان کا قیام اور جرائم کا خاتمہ ہے۔