تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سندھ کمیشن فار ریگیولیشن آف کسنٹریکشن آرڈیننس کی آڑ میں کھربوں مالیت کی سرکاری زمیننیں ہتھیانے کی سازش کی جارہی ہے۔ حلیم عادل شیخ

سندھ کمیشن فار ریگیولیشن آف کسنٹریکشن آرڈیننس کی آڑ میں کھربوں مالیت کی سرکاری زمیننیں ہتھیانے کی سازش کی جارہی ہے۔ حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹ ذیشان حسین) قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ کمیشن فار ریگیولیشن آف کسنٹریکشن آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے اسے صوبے میں چورہ برسوں میں ہونے والے غیر قانونی قبضوں اور جعلسازی کو قانونی صورت دینے کی کوشش قرار دیدیا۔ سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کمیشن کی تشکیل کے طے کردہ اصولوں پیپلز پارٹی حکومت کی بدنیتی عیاں ہے آرڈیننس کے ذریعے چوروں کو چوکیدار بنایا جارہا ہے حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ کمیشن کی تشکیل میں اپوزیشن سے مشاورت اور ارکان میں متناسب نمائندگی دی جائے تاکہ شفاف انداز میں قانون سازی عمل میں آسکے۔ انہوں نے کہا نسلا ٹاور کے انسانی مسئلے کو بنیاد بنا کر پیپلز پارٹی کے چودہ سالوں میں ہونے والے غیرقانونی کاموں کو سیدھا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے 49 لاکھ ایکڑ زائد سرکاری زمینوں پر غیر قانونی قبضوں کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں جمع ہے اور اس آرڈیننس کی آڑ میں کھربوں مالیت کی سرکاری زمیننیں ہتھیانے کی سازش کی جارہی ہے ہم مطالبہ کرتے کہ کمیشن کی سربراہی سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج کو دی جائے کیوں کہ ماضی میں ریٹائرڈ ججوں کی سربراہی میں بننے والی لینڈ کمیٹی نے خود کئی غیر قانونی کاموں کی سرپرستی کی چار دن پہلے ہی فیصلہ آیا ہے کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران منظور کئے گئے چالان جعلی تھے حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں سات سو غیر قانونی بلڈنگ کی بات کی جارہی ہے اتنے بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کس طرح ہورہی ہیں اگر سندھ حکومت کو نسلا ٹاور اور گجر نالا یا دیگر کچی آبادیوں کے مکینوں سے ہمدردی ہے تو اس قانون میں ان کا ذکر کیا جائے اور ان کو معاوضوں اور متبادل زمینیں فراہم کی جائیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ کمیشن فار ریگیولیشن آف کسنٹریکشن اسمبلی گورنر اور سیاسی نظام کو سپریم کورٹ کے سامنے کھڑا کرنے کی ایک گھناؤنی سازش ہے۔ مرتضیٰ وہاب جن کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اس کمیشن کے ممبر بن سکتے ہیں جبکہ "آباد” کے بلڈرز رکن بنانا بھی شبہ پیدا کرتا ہے کیوں کہ اس تنظیم میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو زمینوں پر قبضوں میں ملوث رہے۔ انہوں ںے کہا ہم عدالت میں قانون کو چیلینج کریں گے۔ مقامی حکومت کے حوالے سے بل پر بات کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کی جانے والی ترامیم آئین پاکستان اور اختیارات کی بنیادی سطح پر منتقلی کے تصور سے متصادم ہیں آئین کا آرٹیکل 7-8-32 اور 140 اے بلدیاتی اداوں کو زیادہ بااختیار بنانے اور انہیں صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی خدمات کی فراہمی کی زمہ داری تفویض کرتے ہین جبکہ سندھ حکومت ان اداروں کو پہلے سے حاصل محدود اختیارات سے بھی محروم کرنے جارہی ہے اب بلدیاتی اداروں کے پاس صرف عوامی بیت الخلاء انتظام ہوگا۔ میئر اور چیئرمین کے انتخابات کے لئے پوشیدہ رائے شماری کا مقصد ہارس ٹریڈنگ کو فروغ دینا اور ایسے لوگوں کو منتخب کروانا ہے جو اپنی یونین کونسل سے بھی کامیاب نہیں ہوسکتے ان ترامیم کے ذریعے میٹرو پولیٹن کے نظام میں اضلاع ختم کرکے ٹاؤن بنائے جائیں گے، عباسی شہید اسپتال ، سوبھراج اسپتال، لیپروسی سینٹر، سرفراز رفیقی سینٹر کے ایم سی سے لیکر سندھ حکومت کے حوالے ہوگیا ہے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج، انفیکشن ڈیزیز کا شعبہ سمیت بنیادی صحت اور تعلیم سندھ حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا سندھ حکومت کے زیر انتظام اسپتالوں اور طبی اداروں کی صورتحال سب کے سامنے ہے جو عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی سے منظور ہونے والے تین قانون سپریم کورٹ پہلے ہی رد کر چکا ہے جن میں خلاف قوائد ترقی، نان کیڈر افسران کو نوازنے، اور ریٹائرڈ ملازمین کو کونٹریکٹ پر رکھنے کا قانون شامل تھے جنہیں سپریم کورٹ نے آئین کے خلاف قرار دیکر رد کر دیا تھا کمیشن اور مقامی حکومت متعلق قوانین بھی آئین سے متصادم ہیں ہم امید کرتے ہیں اعلیٰ علدیہ ان کو بھی کالعدم قرار دے گی ہم ان دونوں متنازعہ قوانین کو عدالت میں چیلنج کرنے کے ساتھ ساتھ سندھ بھر میں تمام پریس کلب کے سامنے وڈیرانہ، سردارانہ اورزردارانہ نظام کے خلاف احتجاج کریں گے۔ سندھ میں جہاں پہلے جمہوریت پنپتی تھی اب یہاں اس کا قتل عام ہو رہا ہے ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ان معاشی دہشتگردوں کو بے نقاب کر چکے ہیں لیکن ہمیں مروجہ قانون کے تحت کام کرنا ہے سندھ کے بائیس نمائندوں کی تفتیش نیب کر رہا ہے ہے ہم اداروں کو آزاد اور فعال بنانے پر یقین رکھتے ہیں سندھ میں ہم اسمبلی اور نظام کو آئین اور جمہوریت کی روح کے مطابق چلانا چاہتے ہیں اور سلسلے میں تعاون کے لئے بھی تیار ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹیوں میں اپوزیشن کو نمائندگی سے محروم رکھ کر ڈکٹیٹر شپ قائم کی گئی ہے ہم چاہتے ہیں تمام معاملات کو اسمبلی میں پیش کیا جائے تاکہ اس پر کھل کر بات ہوسکے پی ٹی آئی مذاکرات کے لئے تیار ہے لیکن زبردستی قانون کی منظوری کو برداشت نہیں کیا جائے گا لاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ سرکار اپنی نااہلی کرپشن اور دیگر کالے دھندھوں کو چھپانے کے لئے لسانیت پھیلا رہی ہے مراد علی شاہ کی کارکردگی کچھ نہیں سندھ میں امن و امان کی صورتحال بدتر ہوچکی ہے کراچی میں دن دھاڑے ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتیاں ہو رہی ہیں قمبر میں ہمارے دیرینہ ساتھی رانا سخاوت راجپوت کو شہید کر دیا گیا جبکہ لسانی بنیادوں پر مختلف علاقوں میں دہشتگردی کا کارروائی جاری ہیں سندھ میں بلوچستان جیسا ماحول پیدا کرنے سازش کی جارہی ہے جس کی ذمہ داری مراد علی شاہ پر عائد ہوتی ہے جو پانی قلت، کورونا لاک ڈاؤن، تعلیمی نصاب سمیت تمام وفاقی اقدامات کو سندھ پر حملہ قرار دیکر سندھ کارڈ کھیل رہے ہیں تاکہ اپنے اقتدار کو طول دے سکیں سندھ میں وفاق کو کمزور کرنے کی سازش ہو رہی ہے وہ مجیب الرحمان اور لاپتہ قائد بننے کی کوشش نہ کریں سندھ میں محرومیوں اور لسانی تفرقہ کو ابھار کر وہ گھناؤنا کھیل کھیل رہے ہیں سندھ کے شہری محب وطن ہیں اور اسی سندھ اسمبلی نے پاکستان کے قیام کی قرارداد منظور کی تھی۔ پریس کانفرنس کے موقعہ پی ٹی آئی رہنما کیو محمد حاکم، ایڈووکیٹ مصطفیٰ مہیسر نے بھی میڈٰیا سے بات چیت کی۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

کمالیہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش کو ختم کیا جائے

    ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام تحریری درخواست دے دی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے