تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں ایک اور عطائی ڈاکٹر نے نوجوان کی جان لے لی، ہیلتھ کیئر کمیشن محکمہ صحت کی مجرمانہ خاموشی

میرپورخاص میں ایک اور عطائی ڈاکٹر نے نوجوان کی جان لے لی، ہیلتھ کیئر کمیشن محکمہ صحت کی مجرمانہ خاموشی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) میرپورخاص میں پرانا میرپور کے عطائی ڈاکٹر نے 27 سالہ نور محمد ولد محمد صدیق بروہی کو غلط انجیکشن دے کر ماردیا۔ متوفی کے ورثاء کا کہنا ہے کہ معمولی زکام، بخار میں علاج کرانے پہنچا تو عطائی ڈاکٹر ہنس راج نے غلط انجیکشن لگا دیا غلط انجیکشن دینے سے نوجوان کا جسم سوجھ گیا منہ سے جھاگ آنے لگی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد عطائی ڈاکٹر اسپتال بند کرکے فرار ہوگیا۔ یاد رہے کہ میرپورخاص میں ایک ہفتے میں عطائی ڈاکٹروں کی غفلت کا یہ دوسرا واقعہ ہوا ہے اس سے قبل ٹاؤن پولیس اسٹیشن کی حدود میں عطائی ڈاکٹر موہن بھیل نے غلط انجیکشن سے دو سالہ بچی کو مار دیا تھا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے بنایا گیا ہیلتھ کیئر کمیشن محکمہ صحت کی مجرمانہ خاموشی سے عطائی ڈاکٹرز معصوم جانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں۔ عطائی ڈاکٹرز کی غفلط سے ہلاک ہونے والے واقعیات میں ابھی تک ایک بھی عطائی ڈاکٹر گرفتار نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی عطائی ڈاکٹر کے خلاف کوئی مقدمہ درج ہوا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پاکستان، سری لنکا سیریز اور ون ڈے ٹرائی سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے