Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں نوکری کا جھانسہ دیکر رشوت بٹورنے والا محکمہ تعلیم کا افسر اینٹی کرپشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار

میرپورخاص میں نوکری کا جھانسہ دیکر رشوت بٹورنے والا محکمہ تعلیم کا افسر اینٹی کرپشن پولیس کے ہاتھوں گرفتار

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) اینٹی کرپشن پولیس میرپورخاص کی کاروائی آٹھ ہزار رشوت لیتے ہوئے مجسٹریٹ کی موجودگی میں ڈائریکٹر سیکنڈری میرپورخاص کے گریڈ 17 کا افسر آفس سپریڈنٹ ابراہیم بروہی گرفتار مقدمہ درج۔ سرکل انچارج اینٹی کرپشن پولیس میرپورخاص خدا بخش تھیبو نے بتایا کہ مدعی شاہنواز ولد محمد ابرہیم پہنور نے مقدمہ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے انکے بھائی شاہد کا 2016 میں انتقال ہوچکا تھا متوفی کی بیوہ نے نوکری کے لیئے اپلائی کیا تھا بیوہ کی نوکری دینے کے لیئے ابراہیم بروہی نے 15 ہزار رشوت مانگی جس میں سات ہزار روپے پہلے دیئے آٹھ ہزار آج دینے گیا تو رنگے ہاتھوں مجسٹریٹ کی موجودگی میں کاروائی ہوئی ہے۔ ملزم کے خلاف اینٹی کرپشن پولیس اسٹیشن میں 161 اینٹی کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے