Home / اہم خبریں / ٹنڈو آدم میں مسلح ڈاکوؤں کا رات دیر گئے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات و نقدی لوٹ کر فرار

ٹنڈو آدم میں مسلح ڈاکوؤں کا رات دیر گئے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات و نقدی لوٹ کر فرار

ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد غوری) مسلح ڈاکوؤں کا رات دیر گئے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات و نقدی لوٹ کر فرار پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیں جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہونگے ایس ایچ او بی سیکشن تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم تھانہ بی سیکشن کی حدود میں واقع گلشن جمیل ہاؤسنگ سوسائٹی میں رات دیر گئے پانچ سے چھ مسلح ڈاکو ہیرا بھیل کے گھر میں گھس کر لاکھوں روپوں کے طلائی زیورات، پرائز بونڈ و نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے متاثرہ شخص ہیرا بھیل کے مطابق گزشتہ رات تین بجے پانچ سے چھ مسلح ڈاکو گھر کے عقب سے تاروں کو کاٹ کر داخل ہوئے اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر ایک کمرے میں بند کردیا اور الماریوں کی چابیاں چھین کر اس میں رکھا سامان سات تولہ سونا، پانچ کلو چاندی، ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی اور ایک لاکھ روہے کے پرائز بونڈ لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے انہوں نے بتایا کہ ہم نے متعلقہ پولیس کو واقع کی اطلاع دی ہے جس پر پولیس فوری جاع وقوع پر پہنچ گئی اور انہوں نے ابتدائی تحقیقات شروع کردی ہیں انہوں نے پولیس کے بالا حکام سے فوری ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب ایس ایچ او بی سیکشن غلام نبی تھیم نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے جارہے ہیں اور جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہونگے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے