Home / اہم خبریں / ترقیاتی کاموں کے آغاز سے عوامی بھلائی سمیت روزگار کے مواقعے اور خوشحالی آئے گی۔ چیئرمین ضلع کونسل میرپورخاص میر انور تالپور

ترقیاتی کاموں کے آغاز سے عوامی بھلائی سمیت روزگار کے مواقعے اور خوشحالی آئے گی۔ چیئرمین ضلع کونسل میرپورخاص میر انور تالپور

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) چیئرمین ضلع کونسل میرپورخاص میر انور تالپور کی زیرصدارت ضلع کونسل ہال میں ترقیاتی اسکیموں کے متعلق ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں کونسل کے اراکین نے صحت اور محکمہ آبپاشی کے مسائل کے حوالے سے بھی غور و خوص کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے آغاز سے عوامی بھلائی سمیت روزگار کے مواقعے اور خوشحالی آئے گی کونسل کی جانب سے 25 کروڑ کی ترقیاتی اسکیمیں منظور کی گئیں جبکہ سندھ حکومت کے تعاون سے ضلع کونسل ہال کی نئے عمارت جلد تعمیر کرائی جائے گی اجلاس میں کونسل ممبران نے کہا کہ محکمہ صحت کے افسران کو اجلاس میں طلب کیا جائے اور کہا کہ سول ہسپتال میرپورخاص کا بجٹ بہت زیادہ ہونے کے باوجود مریضوں کو باہر سے دوائیں خریدنے کیلئے کہا جاتا ہے ڈاکٹروں کی تنخواہیں بھی بہت زیادہ ہونے کے باوجود سرکاری ہسپتالوں سے زیادہ اپنے پرائیویٹ کلینک کو اہمیت دے رہے ہیں غریب لوگوں سے بھاری فیس وصول کرکے اپنے پرائیویٹ کلینک پر علاج کررہے ہیں ڈاکٹروں کے اس عمل کو روکا جائے اس موقع پر انہوں نے محکمہ آبپاشی کے متعلق کہا کہ پانی کی قلت کو ختم کیا جائے محکمہ آبپاشی کی نااہلی کے باعث پانی نہروں کے آخری حصے تک نہیں پہنچ رہا ہے پانی کی تقسیم منصفانہ کی جائے وفاق کوصوبہ سندھ کو اپنے حصے کا پانی دینا چاہئے نارا کینال پر غیر قانونی نصب لفٹ مشینوں کو ہٹایا جائے باردانہ کی تقسیم منصفانہ کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے اس سے قبل چیئرمین نے ایوان کی جانب سے ساہیوال واقعہ کی سخت لفظوں میں مذمت کی جس میں قیمتی جانیں ضایع ہوئیں اجلاس میں ایگریکلچر آفیسر گہرام بلوچ، کونسل اراکین اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے