Home / اہم خبریں / تحریک آزادی جموں کشمیر کے تحت مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں سب سے بڑا پروگرام 3 فروری کو ہوگا

تحریک آزادی جموں کشمیر کے تحت مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں سب سے بڑا پروگرام 3 فروری کو ہوگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) تحریک آزادی جموں کشمیر کے تحت مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی میں عوامی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ شہر بھر میں کشمیر سیمینار، ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔ سب سے بڑا پروگرام 3 فروری کو ہوگا، حسن اسکوائر سے سفاری پارک تک ”یکجہتی کشمیر کارواں“ میں دینی، سیاسی و کشمیری جماعتوں کے رہنما شرکت و خطاب کریں گے۔ تحریک آزادی جموں کشمیر کراچی کے اعلامیے کے مطابق یکجہتی کشمیر مہم کے دوران شہر بھر میں کشمیر ریلیوں اور جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ شہر کے مختلف مقامات پر سیمینار اور ملٹی میڈیا پریزنٹیشن کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جس کے ذریعے کشمیر میں جاری تحریک آزادی سے آگاہی اور بھارت کے انسانیت سوز مظالم کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرائی جائے گی۔ مہم کے حوالے سے جماعة الدعوة کراچی کے مسئول مفتی عبداللطیف کا کہنا تھا کہ کشمیری روز اول سے پاکستان کے ساتھ الحاق کے حق میں ہیں، لیکن بھارت نے بزور قوت کشمیریوں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر انسانی حقوق کے نام نہاد ٹھیکیداروں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی ترجمانی کا حق ادا کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ کشمیر میں جاری مظالم کی طرف مبذول کرائے۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ آج بھارت کی دہشت گردی کو روکنے والا کوئی نہیں، لیکن اگر مظلوم کشمیری پتھر لے کر بھارتی فوج کے مقابلے میں کھڑے ہوجائے تو انہیں دہشت گرد قرار دے دیا جاتا ہے۔ انڈیا نے ہمیشہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔ مفتی عبداللطیف کا مزید کہنا تھا کہ مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے یکجہتی کشمیر مہم بھرپور انداز سے چلائیں گے۔ 3 فروری کا ”یکجہتی کشمیر کارواں“ اہالیان کراچی کی آواز قرار پائے گا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے