Home / اہم خبریں / اسکولز کے باتھ رومز کی حالت انتہائی خراب

اسکولز کے باتھ رومز کی حالت انتہائی خراب

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے متعدد سکولوں کے باتھ رومز کی حالت انتہائی خراب، صفائی کا انتظام ناقص، بیماریاں پھیلنے لگیں۔ ضلع بھر کے متعد سکولوں کے باتھ رومز کی حالت انتہائی خراب، خستہ حال باتھ رومز میں صفائی کا انتظام ناقص، بیماریاں پھلنے لگیں۔ محکمہ تعلیم کے ضلعی افسران کی مسلسل چشم پوشی کے باعث ضلع بھر کے متعدد سرکاری پرائمری و مڈل سکولوں کے باتھ رومز کی حالت انتہائی قابل رحم، خستہ حالی اور صفائی ستھرائی کے مناسب انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ باتھ رومز بچوں میں بیماریاں پھیلانے کا موجب بھی بن رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے فنڈز جاری ہونے کے باوجود ان باتھ رومز کی صورتحال کو بہتر نہیں بنایا جاسکا۔ زیر تعلیم بچوں کے والدین نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ پرائمری و مڈل سکولز کے اندر بیت الخلاء نئے سرے سے تعمیر کروائے جائیں اور ان کی صفائی ستھرائی کے لئے ملازمین بھرتی کیے جائیں تاکہ بچے مہلک امراض سے محفوظ رہ سکیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے