Home / اہم خبریں / سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت اسپتالوں کے منتخب نمائندوں کی تربیتی نشست اگلے ہفتے ہوگی 90 نمائندوں کو ماہرین مریضوں کی دیکھ بھا ل اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے

سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت اسپتالوں کے منتخب نمائندوں کی تربیتی نشست اگلے ہفتے ہوگی 90 نمائندوں کو ماہرین مریضوں کی دیکھ بھا ل اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہی فراہم کریں گے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت سروسز ڈیلیوری اسٹینڈرڈز میں بہتری لانے کے لئے کراچی کے90 اسپتالوں کے نمائندوں کی تربیتی نشست اگلے ہفتے کراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگی جبکہ پہلے مرحلے میں 108 نمائندوں کی تربیت دی جاچکی ہے۔ اس حوالے سے سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے سی ای او ڈاکٹر مہناج قدوائی نے کہا کہ شہر کراچی کے 90 اسپتالوں کے نمائندوں کی جدید اور عالمی معیار صحت کے اصولوں کے مطابق ٹریننگ دینے کے لئے کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں کلینکل گورننس اور ٹریننگ ڈائریکٹیوریٹ کے ماہرین اسپتالوں نمائندو ں کو تربیت دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسداد اتائی ڈائریکٹوریٹ کے جانب سے 85 کلینکس کو سندھ کے پانچ شہروں میں سیل کیا گیا جن میں سے 24 سے زائد کیسوں کی سماعت مکمل کی جاچکی ہے اور ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔ منہاج قدوائی نے کہا کہ 64 مزید اسپتالوں نے رجسٹریشن کے لئے رجوع کیا ہے جن میں سے 40 کو سرٹیفیکٹ کا اجراء کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اسپتالوں کی انسپکشن سندھ بھر میں جاری ہے اور چند دن پہلے نیشنل میڈیکل سینٹر کراچی کا دورہ کیا گیا تاکہ عبوری لائسنس کا اجراء کے عمل کو شروع کیا جاسکے۔ گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران ڈائریکٹوریٹ آف شکایات نے تین مزید شکایات وصول کی ہیں جن میں سے دو کیسوں کی سماعت مکمل کی جاچکی ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے