کراچی (رپورٹ: زیشان حسین) جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر خالد محمود جماعت اسلامی کے زاہد عسکری کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ بھارت معصوم کشمیری عوام پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر از خود بھارت ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے اور دہشت گردی اور دار اندازی کا راگ الاپ کر بینالاقوامی ہمدردیاں حاصل کر رہا ہے- کشمیر کی آزادی کے لیے اسلام آباد میں ایک دلیر حکومت کا ہونا ضروری ہے۔اقوام متحدہ بھی اسی وقت ہماری بات سنے گی جب پاکستان میں ایسی جرات مند حکومت آئے گی جو امریکہ اور بھارت سے ڈرنے کی بجائے خوف خدا رکھنے والی ہوگی۔ جو حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتی اسے پاکستان کے 22 کروڑ عوام پر حکمرانی کا کوئی حق نہیں کیونکہ پاکستانی قوم ہر قیمت پر کشمیر کو آزاد دیکھنا چاہتی ہے۔ حکمران بزدل ہوسکتے ہیں پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ پاکستانی قوم نے یہ عزم کر رکھا ہے کہ وہ کشمیر کی آزادی تک کشمیری عوام کی پشت پر رہے گی۔ ہماری زندگی کا ایک ایک لمحہ آزادی کشمیر کے لیے وقف ہے اور ہم آخری سانس تک کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ رہیں گے۔ حکمرانوں کو بھارت سے تجارت کے لیے شہداء کے خو ن کا سود ا نہیں کرنے دیں گے۔ حکمرانوں کی بھارت نواز پالیسوں نے مسئلہ کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ بھارت کے ساتھ ایسے مذاکرات کو قوم قطعاً قبول نہیں کرے گی جن میں کشمیری قیادت شریک نہ ہو۔ جس طرح بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کے فریق ہیں اسی طرح کشمیری قوم بھی اس مسئلہ کی سب سے اہم فریق ہے- 5 فروری کو ہم کشمیر ڈے بھرپور طریقے سے مانیں گے-
![]()
حکمران بزدل ہوسکتے ہیں پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ڈاکٹر خالد محمود کی کراچی میں پریس کانفرنس تصاویر: نوپ نیوز
Home / کشیمر / حکمران بزدل ہوسکتے ہیں پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ ڈاکٹر خالد محمود کی کراچی میں پریس کانفرنس