تازہ ترین
Home / کشیمر / بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منا کر کشمیری عوام دنیا کو بھارت کے اصل چہرے سے روشناس کرواتے ہیں- کراچی پریس کلب پر سیاسی سماجی رہنماؤں کا خطاب

بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منا کر کشمیری عوام دنیا کو بھارت کے اصل چہرے سے روشناس کرواتے ہیں- کراچی پریس کلب پر سیاسی سماجی رہنماؤں کا خطاب

کراچی (رپورٹ: زیشان حسین) خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہنے والا بھارت جمہوری اقدار کی پامالی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سر عام نفی کر رہا ہے- نام نہاد جمہوریت کے دعویدار بھارت نے 70 سالوں سے خطہ کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ جما کر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں- بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منا کر کشمیری عوام دنیا کو بھارت کا اصل چہرے سے روشناس کرواتے ہیں- ان خیالات کا اظہار مقررین نے کشمیر سینٹر کراچی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوۓ کیا- کشمیر سینٹر کراچی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرے میں آزاد کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان، وکلاء اور سماجی تنظیموں کے علاوہ مہاجرین مقیم پاکستان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کی- مظاہرین نے سیاہ پٹیاں، جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن کے ذریعے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی شدید مذمّت کی گئی- احتجاجی مظاہرے سے جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر خالد محمود، انچارج کشمیر سینٹر کراچی سردار ساجد محمود، آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) سندھ زون کے رہنما سردار شیراز خان، پیپلز پارٹی آزاد کشمیر سندھ زون کے رہنما چوہدری میر حیدر، آزاد کشمیر پاکستان تحریک انصاف سندھ زون کے رہنما سردار مقصود الزمان، آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس سندھ زون کے رہنما عبدالرشید ڈار، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سندھ زون کے کے رہنما، آزاد کشیمر پاکستان متحدہ قومی موومنٹ سندھ زون کے رہنما حمید مغل پیپلز لائرز فورم کے کراچی کے صدر قاضی بشیر ایڈووکیٹ کے علاوہ سردار صغیر ایڈووکیٹ، سردار نزاکت، گلزار شاہ، آصف منہاس، سردار فیصل، قاری محمد اسماعیل، سید عدنان گیلانی، یونس چغتائی، راجہ آفتاب، عامر ضیاء ایڈووکیٹ، سردار ذوالفقار، چوہدری ثاقب نزیر، سید الطاف شاہ، قاضی عدیل ایڈووکیٹ، نظیر انجم، رحیم عباسی، خواجہ الطاف، اسامہ جاوید، سید عامر حسین شاہ، سید جاوید حسین شاہ، یاسمین بٹ، قاری ذوالفقار، مولانا پیر ماجد ارباز و دیگر نے خطاب کیا- سیاسی جماعتوں، وکلاء و سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے خطب کرتے ہوۓ کہا کہ بھارت جمہوریت کا لبادہ اوڑھے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے- خطہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما کر کالے قوانین نافذ کر رکھے ہیں جن کی آڑ میں کشمیریوں کا خون قتل عام کیا جارہا ہے- حق خود ارادیت کے حصول کے لئے کوشاں پر امن نوجوان نسل کو پیلٹ گن کے بے دریغ استعمال سے بینائی سے محروم کرتے ہوۓ معذوری کی زندگی پر مجبور کیا جا رہا ہے- معصوم کشمیری عوام پر دہشت گردی کا لیبل لگا کر از خود بھارت ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے اور دہشت گردی اور دار اندازی کا راگ الاپ کر بینالاقوامی ہمدردیاں حاصل کر رہا ہے- مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام بینالاقوامی جمہوری اصولوں کے عین مطابق اپنے پیدائشی حق اور اقوام متحدہ کی تسلیم شدہ قراردادوں کی روشنی میں حق خودارادیت کے حصول کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں جس کا بھارتی رہنماؤں نے ناصرف کشمیری عوام بلکہ پاکستان اور بینالاقوامی برادری کے ساتھ بھی وعدہ کیا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی حکمران اپنے درینہ عہد سے منحرف ہوگئے ہیں-
 
بھارتی یوم جمہوریہ کے موقع پر یوم سیاہ منا کر کشمیری عوام دنیا کو بھارت کے اصل چہرے سے روشناس کرواتے ہیں- کراچی پریس کلب پر سیاسی سماجی رہنماؤں کا خطاب تصاویر: نوپ نیوز

About admin

یہ بھی پڑھیں

افواج پاکستان کے بڑے فیصلے۔ خصوصی رپورٹ: ڈاکٹر غلام مرتضیٰ۔ کمالیہ

(1) تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے اندر کرپٹ عناصر ہیں، جو پاکستان سے زیادہ اپنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے