Home / اہم خبریں / میرپورخاص میں 61 ویں سالانہ 3 روزہ پھولوں کی نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس، پھولوں کی نمائش 7 سے 9 فروری تک گلستان بلدیہ شہید بینظیر بھٹو پارک میرپورخاص میں منعقد کی جائے گی

میرپورخاص میں 61 ویں سالانہ 3 روزہ پھولوں کی نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس، پھولوں کی نمائش 7 سے 9 فروری تک گلستان بلدیہ شہید بینظیر بھٹو پارک میرپورخاص میں منعقد کی جائے گی

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ نے میرپورخاص میں 61 ویں سالانہ 3 روزہ پھولوں کی نمائش کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دربار ہال میرپورخاص میں ایک اجلاس کی صدارت کی پھولوں کی نمائش 7 سے 9 فروری تک گلستان بلدیہ شہید بینظیر بھٹو پارک میرپورخاص میں بھرپور نمونے سے منعقد کی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمائش کی افتتاحی تقریب میں کمشنر میرپورخاص عبدالوحید شیخ اور اختتامی تقریب میں صوبائی وزیر ہری رام کشوری لال مہمان خصوصی ہونگے نمائش میں پہلا، دوسرا اور تیسرا نمبر پر آنے والے اسٹالوں کو انعام اور مالہیوں کو نقد انعام دیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نمائش کو بہتر نمونے کامیاب کرنے کیلئے ورکنگ اینڈ منیجمنٹ کمیٹی، فنانس کمیٹی، سووینئر کمیٹی اورججز کمیٹی کو اپنی اپنی ذمیداریاں انجام دینا چاہئے انہوں نے شوگر ملوں، ضلع کونسل، میونسپل کمیٹی، ٹاؤن کمیٹیوں اور دیگر اداروں کے ذمیداران کو ہدایت کی کہ پھولوں کی نمائش کو کامیاب بنانے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ثقافت ارشد پاٹولی نے بتایا کہ محکمہ ثقافت کی جانب سے میرپورخاص جیم خانہ کلب میں 8 فروری کو رانی کوٹ سے موئن جو دڑو تک کے عنوان پر ڈرامہ اور 8 اور 9 فروری کو ثقافتی نمائش اور میوزیکل نائٹ پروگرام پیش کیا جائے گا اجلاس میں اے ڈی سی ون سید عطااللہ شاہ، اسسٹنٹ کمشنر میرپورخاص غلام حسین کانہیو، اسسٹنٹ کمشنر محمد خان کھٹی، چیف میونسپل آفیسر میرپورخاص شفیق شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جنید مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز منظر عثمانی، ڈپٹی ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز شارق اقبال، رینج فاریسٹ آفیسر احمد خان، سیکریٹری فلاور شو محمد نواز، مرزا مسرور بیگ، ایس اے خان ایڈووکیٹ، کریم میمن، صدر پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن فیصل زئی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں “کراچی میوزیم آف ہسٹری” کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) کراچی کے ساحلی علاقے کلفٹن میں بیچ ویو پارک کے مقام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے